• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپوزیشن اوبی سی کا کوٹہ کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینا چاہتا ہے: مودی

Updated: November 27, 2026, 12:34 PM IST | Agency | New Delhi

یوم آئین کے موقع پر ایک بلاگ پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس کو نشانہ بنایا ، ناری شکتی وندن بل کا ذکر ۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیراعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو ’یوم دستور‘ پر ایک بلاگ پوسٹ میں کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی او بی سی ریزرویشن کو کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینا چاہتی ہے۔ آئین بنانے والے بالخصوص ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اس کے مکمل خلاف تھے۔ناری شکتی وندن بل کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے لکھا کہ ایک بڑی اپوزیشن پارٹی نے خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے والے بل کی منظوری  روک دی جو ثابت کرتی ہےکہ یہ پارٹی آئینی  اقدار کا کم احترام کرتی ہے۔ مودی نے اپنے بلاگ میں لکھا’’اس سال کے شروع میں جو کچھ ہوا اس نے ہم سب کو شرمندہ کر دیا ہے۔ آئین کا سفر ان خواتین کو یاد کیے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا جنہوں نے اس کی تخلیق میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔‘‘انہوں نے لکھاکہ’’ میں ملک کی خواتین کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں انصاف فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو نہیں روک سکتی۔‘‘وزیر اعظم مودی نے نکسل ازم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا’’کئی دہائیوں سے، ملک کے کئی حصوں میں، خاص طور پر قبائلی علاقوں میں، نکسلیوں نے بندوق کی نوک پر، غریب ترین طبقے کو ہمارے آئین کے ذریعے دیے گئے حقوق سے روکے رکھا۔

یہ بھی پڑھئے:سماجوادی کا انتخابی منشور جاری، وعدوں کی طویل فہرست

اس سال نکسل ازم کا خاتمہ مجھے خاص طور پر  مطمئن کرتا ہے۔‘‘مودی نے ۱۹۵۱ء میں پہلی آئینی ترمیم اور ایمرجنسی کے دوران نافذ کی گئی۴۲؍ویں ترمیم کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پہلی ترمیم نے شہریوں کی بنیادی آزادیوں کو متاثر کیا، اس وقت عبوری پارلیمنٹ نے یہ ترمیم کرنے کیلئے اپنی اکثریت استعمال کی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران نافذ کی گئی۴۲؍ویں ترمیم نے عدالتی نظرثانی کے اختیارات کو محدود کردیا اور ملکی اداروں کے درمیان طاقت کے توازن کو تبدیل کردیا۔ مودی نے الزام لگایا کہ اس وقت کی حکومتوں نے منتخب ریاستی حکومتوں کو برطرف کرنے کے لیے دفعہ۳۵۶؍کا بار بار استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے پاس اس آرٹیکل کو تقریباً۱۰۰؍بار استعمال کرنے کا ریکارڈ ہے۔مودی نے اوبی سی اورمعاشی طورپر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کیلئے آئین کی ایک سودوسری (۱۰۲)اور ایک سوتیسری (۱۰۳) ترمیم کا بھی حوالہ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK