• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک کا ہر نوجوان ووٹ کاٹنے کی کوشش کےخلاف آواز اٹھائے گا: ملکارجن کھرگے

Updated: November 27, 2026, 12:28 PM IST | Agency | Lucknow

کانگریس صدر نے یوم آئین کے موقع پر کہاکہ جب تک آئین کے ساتھ دھوکہ ہوتارہے گا ،کانگریس امبیڈکر کا نام لیتی رہے گی۔

Kharge during an address at Nehru Bhawan (Lucknow). Photo: INN
کھرگے نہروبھون (لکھنؤ )میں خطاب کے دوران۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نےجمعرات کو’یوم آئین‘ کے موقع پربی جےپی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے دونوں پر آئین کو کمزور کرنے، جمہوری اداروں کو متاثر کرنے اورعوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ۔ کانگریس صدر نےکہا کہ کانگریس آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کاٹنے کی کوشش کی گئی تو ملک کا ہر نوجوان اس کے خلاف آواز اٹھائے گا۔ملکارجن کھرگے نے یومِ آئین کے موقع پر لکھنؤ میں اتر پردیش کانگریس کے دفتر نہرو بھون میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ۲۶؍ نومبر۱۹۴۹ء کو آئین ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو منظور کیا تھا، جس نے ملک کے ہر شہری کو حقوق اور طاقت دی لیکن آج ملک میں دو نظریات کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ ایک طرف آئین کے ساتھ کھڑے لوگ ہیں اور دوسری طرف آئین کو کمزور کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:بنگال: والد کے ملزمان کو ضمانت ملنے کے بعد سی جے پی کارکن خاندان کی سلامتی کیلئے خوفزدہ

کھرگے  نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس ابتدا سے ہی آئین کے خلاف رہی ہے اور گزشتہ۱۲؍ برسوں میں آئینی اداروں کو کمزور کرنے کی کوششیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر سے متعلق سابقہ بیان پر بھی تنقید کی۔ کھرگے  نے کہا کہ امبیڈکر کا نام لینا کوئی فیشن نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کے ساتھ دھوکہ ہوتا رہے گا، کانگریس امبیڈکر کا نام لیتی رہے گی۔ کھرگےنے ایس آئی آر کے ذریعے ووٹروں کے نام حذف کیے جانے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر اور ای وی ایم کے ذریعے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کھرگے  نے۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے عوام نے بی جے پی کے۴۰۰؍ پار کے نعرے کو ناکام بنایا اور اس کے سیاسی رتھ کو روک دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ۲۰۲۷ء کے  یوپی اسمبلی انتخابات میں بھی عوام بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK