Inquilab Logo

ہندوستان اور امریکہ دفاعی ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون میں اضافہ کریں گے

Updated: September 16, 2020, 2:55 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان اور امریکہ دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی اقدام (ڈی ٹی ٹی آئی) منصوبے کے تحت دفاعی ٹکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کے عمل کو تیز کریں گے۔ ورچول چینلز کے ذریعہ منگل کو منعقدہ دسویں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی اقدام (ڈی ٹی ٹی آئی) گروپ اجلاس میں دونوں فریقوں نے اس پر اتفاق کیا۔ اس اجلاس کی صدارت وزارت دفاع میں دفاعی پیداوار کے سکریٹری راجکمار اور امریکہ کی جانب سے انڈر سیکرٹری دفاع محترمہ ایلن ایم لارڈ نے کی۔  ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی میٹنگیں عام طور پر سال میں دو بار دونوں ممالک میں باری باری  سے ہوتے ہیں۔

Rajnath Singh - Pic : PTI
راج ناتھ سنگھ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ہندوستان اور امریکہ دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی اقدام (ڈی ٹی ٹی آئی) منصوبے کے تحت دفاعی ٹکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کے عمل کو تیز کریں گے۔
ورچول چینلز کے ذریعہ منگل کو منعقدہ دسویں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی اقدام (ڈی ٹی ٹی آئی) گروپ اجلاس میں دونوں فریقوں نے اس پر اتفاق کیا۔

اس اجلاس کی صدارت وزارت دفاع میں دفاعی پیداوار کے سکریٹری راجکمار اور امریکہ کی جانب سے انڈر سیکرٹری دفاع محترمہ ایلن ایم لارڈ نے کی۔ 

ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی میٹنگیں عام طور پر سال میں دو بار دونوں ممالک میں باری باری  سے ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے میٹنگ کا انعقاد ورچول ذریعہ سے کیا گیا تھا۔ ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کا مقصد دوطرفہ دفاعی تجارتی تعقلات پر مسلسل قیادت کی توجہ مرکوز کرنا ہے  اور   دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار اور باہمی ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ چار مشترکہ ورکنگ گروپس زمین ، پانی ، ہوا اور ہوائی جہاز کے کیریئر ٹیکنالوجی پر فوکس کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK