Inquilab Logo

تلنگانہ میں کانگریس کو جبکہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو واضح اکثریت

Updated: December 03, 2023, 5:19 PM IST | Mumbai

چار ریاستوں کی اسمبلیوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی آخری مرحلوں میں ہے لیکن منظر نامہ تقریباً واضح ہے

BJP workers and supporters celebrate the party`s lead (Pic: Agency)
ب بی جے پی کارکنان انتخابات میں کامیابی کا جشن منارہے ہیں۔ (تصویر : ایجنسی)

 نئی دہلی (ایجنسی) : گزرتے وقت کے ساتھ منظرنامہ مزید واضح ہوتا جارہا ہے۔ کانگریس نے جہاں تلنگانہ میں اپنی فتح کا جھنڈا لہرا دیا ہے وہیں راجستھان اس کے ہاتھوں سے نکل گیا جبکہ چھتیس گڑھ میں بھی وہ اپنی حکومت کھو بیٹھی ہے۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مدھیہ پردیش میں اپنی جیت کو برقرار رکھتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کی ہے ، اسی کے ساتھ راجستھان اور چھتیس گڑھ پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔
  تینوں ریاستوں میں  بی جے پی کی جیت اور کانگریس کی ہار پر تبصرہ جاری ہے لیکن ایک بات واضح نظر آرہی ہے کہ مغربی سرحدی ریاست راجستھان میں بی جے پی واپسی کرتی نظر آ رہی ہے۔ مبصرین  کے مطابق کانگریس پارٹی میں پھوٹ  اور اس کی خراب کارکردگی  ناکامی کی وجہ ہے۔ 
 یاد رہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی کی کل سیٹیں ۲۳۰؍ ہیں اور حکومت سازی کے لئے ۱۱۶؍ نشستیں  ضروری ہیں۔ اسی طرح راجستھان کی ۱۹۹؍ سیٹوں میں حکومت سازی کے لئے ۱۰۱؍  سیٹیں، تلنگانہ میں ۱۱۹؍ سیٹوں میں سے ۶۰؍ سیٹیں اور چھتیس گڑھ کی ۹۰؍ سیٹوں پر مشتمل اسمبلی میں حکومت سازی کے لئے ۴۶؍ سیٹیں حاصل کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK