Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان: سگریٹ اور تمباکو نوشی کرنے والوں کو جھٹکا

Updated: August 18, 2025, 4:22 PM IST | New Delhi

مرکزی حکومت تمباکو کی مصنوعات پر۴۰؍ فیصد جی ایس ٹی لگانے کے بارے میں سوچ رہی ہے، جس سے سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ اس وقت ان پر۲۸؍ فیصد ٹیکس عائد ہے۔

Goods And Service Tax.photo:INN
گڈس اینڈ سروس ٹیکس۔ تصویر:آئی این این

 اگر آپ سگریٹ یا کسی بھی قسم کی تمباکو مصنوعات کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے یہ بری خبر ہے۔ مرکزی حکومت تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے جی ایس ٹی۲؍ اصلاحات کے تحت تمباکو پر ۴۰؍ فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز ہے اور اس کے ساتھ کچھ اور ٹیکس بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ حکومت کا بنیادی مقصد تمباکو سے ہونے والی آمدنی میں کوئی کمی نہ آنے دینا اور صحت پر اس کے اثرات کو کنٹرول کرنا ہے۔
ساتھ ہی ریاستوں نے بھی اس تبدیلی میں اپنا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی ریاستی حکومتوں کا کہنا ہے کہ تمباکو پر لگائے جانے والے اضافی ٹیکس میں ان کا حصہ بھی بڑھایا جانا چاہیے۔ ان کا ماننا ہے کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے انھیں زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیئے:جی ایس ٹی -۲ ؍سےضروری اشیاءکی قیمتوں میں ۱۰؍ فیصد کمی کی توقع

اب کتنا ٹیکس لگا ہے؟
اس وقت تمباکو اور اس سے متعلقہ مصنوعات جیسے سگریٹ، سگار اور پان مسالہ  پر۲۸؍ فیصد جی ایس ٹی لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان پر اضافی ٹیکس جیسے معاوضہ سیس،سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی اور نیشنل ڈیزاسٹر ڈیوٹی بھی لگائی جاتی ہے۔ یہ تمام مصنوعات ’گناہ کے سامان‘ کے زمرے میں آتی ہیں، یعنی ان پر ٹیکس زیادہ ہے۔ اگر حکومت کی تجویز کے مطابق تمباکو کی مصنوعات پر۴۰؍ فیصد جی ایس ٹی لگایا جاتا ہے، تو سگریٹ کا ایک پیکٹ، جس کی فی الحال قیمت ۲۵۶؍ روپے ہے، تقریباً۲۸۰؍ روپے ہو جائے گی۔
مالیاتی حکام نے حال ہی میں جی ایس ٹی کو دو سلیب میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ۱۲؍  اور۲۸؍فیصدسلیب کو ختم کر دیا جائے گا اور تمباکو جیسے ’گناہ کے سامان‘ پر ۴۰؍فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ کل ٹیکس وہی رہے گا، صرف معاوضہ سیس ختم کر کے اضافی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
لگژری کاروں پر بھی بھاری ٹیکس
لگژری کاروں کے لیے آٹوموبائلز کے درمیان سائز، ایندھن کی قسم اور دیگر خصوصیات کی بنیاد پر درجہ بندی کے تنازعات کو ختم کرنا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جی ایس ٹی کا نیا نظام منتخب گاڑیوں پردُہرے درجے کے ساتھ ۵؍فیصد اور۱۸؍فیصد  کے ساتھ ساتھ  اضافی۴۰؍ فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔
 آن لائن گیمنگ پر جی ایس ٹی کی زد پر 
آن لائن گیمنگ پر جی ایس ٹی ۴۰؍فیصد عائد کرنے کا منصوبہ بنایا جارہاہے۔ابھی تک یہ صرف تجویز کے مرحلے میں ہے۔ اگر اس تجویز پر عمل ہوتا ہے تو اس کا آن لائن گیمنگ کمپنیوں پر بڑا اثر پڑے گا۔ اب تک وہ۲۸؍فیصد جی ایس ٹی سے پریشان تھے اور بار بار حکومت سے  راحت کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن اب اگر ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوا تو ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK