Updated: May 17, 2026, 8:14 PM IST
| New Delhi
مرکز رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد، ممبئی نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذی الحجہ۱۴۴۷؍ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ کمیٹی کی جانب سے موصولہ اطلاعات اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ اتوار۱۷؍مئی۲۰۲۶ء کو ماہِ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔لہٰذایکم ذی الحجہ منگل۱۹؍ مئی ۲۰۲۶ء کو ہوگی۔
مرکز رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد، ممبئی نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذی الحجہ۱۴۴۷؍ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ کمیٹی کی جانب سے موصولہ اطلاعات اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ اتوار۱۷؍مئی۲۰۲۶ء کو ماہِ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔لہٰذایکم ذی الحجہ منگل۱۹؍ مئی ۲۰۲۶ء کو ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحی۲۸؍ مئی ۲۰۲۶ء بروز جمعرات منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں سنیچر کی شب ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ چاند نظر نہ آنے کے بعد سعودی عرب میں اب پیر۱۸؍ مئی کو یکم ذی الحجہ قرار دیئے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ۲۶؍ مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا، جبکہ عیدالاضحیٰ۲۷؍ مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔