Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کو مل گیا نیا تھنڈر بولٹ؟ سنجے بانگر نے محسن خان کا نام سلیکٹرز کے سامنے رکھ دیا

Updated: April 27, 2026, 6:15 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اور مایہ ناز بلے باز سنجے بانگر کا ماننا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرز کی فہرست میں محسن خان سب سے زیادہ متاثر کن کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے سلیکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ محسن خان کی کارکردگی اور فٹنس پر گہری نظر رکھیں۔

Mohsin Khan.Photo:X
محسن خان۔ تصویر:ایکس

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اور مایہ ناز بلے باز سنجے بانگر کا ماننا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرز کی فہرست میں محسن خان سب سے زیادہ متاثر کن کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے سلیکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ محسن خان کی کارکردگی اور فٹنس پر گہری نظر رکھیں۔


اتوار کی رات لکھنؤ سپر جائنٹس اور کولکاتا نائٹ رائڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں محسن خان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے محض ۲۳؍ رنز دے کر ۵؍کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی اس کارکردگی نے مبصرین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔بانگر نے محسن خان کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محسن خان کو پچ سے غیر معمولی اچھال ملتا ہے جو بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔ وہ ایک ہی لینتھ پر مسلسل گیند بازی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایل ایس جی کو سپر اوور میں ہرا کر کے کے آر نے دوسری کامیابی حاصل کی


 بانگر کے مطابق، محسن کے پاس وہ ہیوی بال  ہے جو ایک بہترین بائیں ہاتھ کے سیمر کی پہچان ہوتی ہے۔ ہندوستان کے پاس بلے بازوں کی کمی نہیں، لیکن بائیں ہاتھ کے تیز بالرز کا تنوع ( ویرائٹی) کم ہے۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی عرشدیپ سنگھ واحد ماہر بائیں ہاتھ کے باؤلر تھے۔ محسن خان اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ہیرو کارلوس بریتھویٹ نے بھی محسن خان کے ڈسپلن کی تعریف کی۔ انہوں نے ایک اسپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ محسن خان کی بالنگ سادہ لیکن انتہائی اثر دار ہے۔ انہوں نے نہ صرف اچھی لینتھ برقرار رکھی بلکہ شارٹ گیندوں کا استعمال کرتے ہوئے پچ پر زور سے ہٹ کیا، جو ایک کامیاب فاسٹ باؤلر کی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’مائیکل ‘‘میں نظر آنے والا مائیکل جیکسن کا پالتو چمپینزی ببلز اس وقت کہاں ہے؟


محسن خان، جو طویل عرصے تک انجری کا شکار رہے تھے، اب اپنی بہترین فٹنس اور فارم کی واپسی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر وہ اسی طرح کارکردگی دکھاتے رہے تو جلد ہی نیلی جرسی میں نظر آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK