• Tue, 28 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی ٹیریف کے بعد ہندوستان نے چین کو ایکسپورٹ بڑھادیا

Updated: October 28, 2025, 2:05 PM IST | Agency | New Delhi

۵۰؍ فیصد ٹیریف کے بعد چین کیلئے ایکسپورٹ میں ۲۲؍ فیصد اضافہ۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
امریکہ کی جانب سے ۵۰؍ فیصد ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد  ہندوستان نے چین کو اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس مالی سال کی پہلی ششماہی میں بھارت کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے ۲۲؍ فیصد بڑھ گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل تا ستمبرکے درمیان ہندوستان نے چین کو۸ء۴۱؍ ارب ڈالر (تقریباً۷۴؍ ہزار کروڑ روپے) کا سامان برآمد کیا جبکہ پچھلے سال یہی مقدار۶ء۹۰؍ ارب ڈالر تھی۔ اس اضافے کی بڑی وجوہات ٹیلی فون سیٹ کے کل پرزے، جھینگے، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات رہی ہیں جن کے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارت نے پہلی مرتبہ  او ایل ای ڈی فلیٹ پینل ڈسپلے ماڈیولز کی بھی برآمدات کیں جو گزشتہ سال صفر تھیں۔ اس سال ان کی مالیت  ۲۴۶؍ملین ڈالر (تقریباً ۲۱؍سو کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیٹرولیم اور اس سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں بھی ۱۱۶؍ فیصد اضافہ ہوا ہے جو ۶۸۶؍ملین ڈالر سے بڑھ کر ۴۸ء۱؍ ارب ڈالر (تقریباً۱۳؍ہزار کروڑ روپے) ہو گیا ہے۔ ٹیلی فون پارٹس کی برآمدات میں بھی ۱۶۲؍ فیصدکا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK