Inquilab Logo

ری سائیکلنگ پر مبنی معیشت کو ہندوستان شہری ترقی کی ایک بڑی بنیاد بنا رہا ہے

Updated: March 02, 2023, 12:11 PM IST | New Delhi

شہری امور کی وزارت کے زیر اہتمام منعقدہ ’پوسٹ بجٹ ویبی نار‘ سے وزیراعظم مودی کا خطاب، `انہوںنے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے منصوبہ بند شہر ہی ملک کی تقدیر کا تعین کریں گے

Prime Minister Narendra Modi speaking in a webinar. (Photo: Agency)
وزیراعظم نریندر مودی ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے۔ (تصویر: ایجنسی)

: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو آزادی کے امرت کال میں ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کی سمت میں شہری منصوبہ بندی اور شہری ترقی کے تعاون کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ `منصوبہ بند شہر ہی ہندوستان کی تقدیرکا تعین کریں گے۔شہری منصوبہ بندی میں مودی نے بچوں کے کھیلنے کودنے اور شہری لوگوں کی خود کی ترقی کے موقع پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج  ہندوستان میں شہری ترقی کے ۲؍ بڑے پہلو ہیں - `نئے شہروں کی ترقی اور پرانے شہروں میں پرانے نظام کو جدید بنانا۔ وہ پوسٹ بجٹ ویبینار سیریز کی آج کی کڑی  سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کا انعقاد شہری امور کی وزارت کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔
کارپوریٹ اور اسٹارٹ اپس کیلئے  `بے پناہ مواقع 
 اس بار کے بجٹ میں شہری منصوبہ بندی کے معیارات کو فروغ دینے کیلئے  ۱۵؍ہزار کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ اس سے اس علاقے کو رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ `مناسب  شہری منصوبہ بندی اور گورننس بہت اہم ہے۔ منصوبہ بند منصوبوں پر عمل درآمد میں کمی یا ناکامی ہمارے ترقیاتی سفر میں ایک بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ وزیراعظم نے اس شعبے میں کارپوریٹ دنیا اور اسٹارٹ اپس کیلئے  کام کرنے کے `بے پناہ مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا،‘‘اب۲۱؍ویں صدی میں، جس طرح سے ہندوستان  تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے، آنے والے وقت میں بہت سے نئے شہر ہندوستان کی لازمیت ہونے والے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد ۷۵؍ برس میں ہم نے۷۵؍ نئے شہر تیار کیے ہوتے تو آج ہندوستان کی تصویر مختلف ہوتی، لیکن بدقسمتی سے اس عرصے میں صرف چند ہی ایسے شہر تیار ہوئے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کا ہر بجٹ اب اس پر توجہ دے رہا ہے، اس بجٹ میں شہری کاری کی بہتری کی طرف اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔  مودی نے کہا کہ حکومت شہری منصوبہ بندی اور ترقی کے تین اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جس میں ریاستوں میں شہری منصوبہ بندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا، نجی شعبے میں دستیاب مہارت کاشہری منصوبہ بندی میں صحیح استعمال اور اس طرح کے سینٹر آف ایکسیلنس کی ترقی جوشہری منصوبہ بندی کو ایک نئی سطح پر لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے شہروں کی منصوبہ بندی میں بچوں کو کھیلنے، کودنے اور سائیکل چلانے کی مناسب سہولیات کے ساتھ ساتھ شہر کے باشندوں کے لیے خودکی ترقی کےمناسب مواقع کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔ `جب منصوبہ بندی بہتر ہو گی تو ہمارے شہر موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے قابل ہوں گے۔
کچرے کی ری سائیکلنگ بڑھ کر ۷۵؍فیصد ہوگئی
 ویبنار کے افتتاح میں وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آج ہندوستان سرکلر اکانومی (ری سائیکلنگ پر مبنی معیشت) کو شہری ترقی کی ایک بڑی بنیاد بنا رہا ہے۔ شہری فضلہ کی ری سائیکلنگ اور معاشی استعمال کے حوالے سے اپنی حکومت کی کوششوں اور حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ۲۰۱۴ء میں صرف۱۴-۱۵؍  فیصد شہری کچرے کو ری سائیکل کیا جاتا تھا جو آج۷۵؍ فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پہلے ہی سوچ لیا گیا ہوتا تو آج شہروں سے باہر سڑکوں پر کچرے کے پہاڑ نظر نہ آتے۔انہوں نے کہا کہ پھر بھی اب کچرے کے پہاڑ کو صاف کرنے اور اس کا معاشی استعمال کرنے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے شہری کچرے میں بیٹری، الیکٹریکل آئٹمز اور دیگر صنعتی فضلہ سے لے کر کمپوسٹ کھاد بنانے کے لائق کچرا ہونے کی بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ان کی پروسیسنگ سے صنعتوں کیلئے  روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس شعبے میں بہت سے اسٹارٹ اَپ اچھا کام کر رہے ہیں، انہیں سپورٹ کیا جانا چاہیے۔
ٹائر ۲؍ ٹائر ۳؍ شہروں میں کن باتوں پر توجہ دی جائے
  وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پینے کے پانی اور سیوریج کے حوالے سے اب آگے کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض شہروں میں استعمال شدہ پانی کو صاف کرکے اب صنعتی استعمال کے لیے بھیجا جارہا ہے۔  ہمارے نئے شہر کچرے سے پاک ہوں، پانی کی قلت سےمحفوظ اور موسمیاتی لچکدار ہونے چاہئیں، اس کے لئے ٹائر۲؍اور ٹائر۳؍شہروں میں زمین کے موثر استعمال، ویسٹ مینجمنٹ،  زیرو ڈسچارج ماڈل، گرین ہاؤسنگ جیسی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری منصوبہ بندی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت ہے۔  مودی نے شہری منصوبہ بندی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت مقام، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچریا پانی کے انتظام کا منصوبہ جیسے مختلف شعبے پر ہمیں خصوصی کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا، `تمام ریاستی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو ہمیشہ اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا صحیح حصہ تب ہی دے سکیں گے جب وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں گے کہ ہم آنے والے شہری علاقوں کی منصوبہ بندی کیسے کریں گے۔ انہوں نے شہری منصوبہ بندی اور آپریشنز کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ ان شعبوں میں زیادہ سے زیادہ نئے راستے تلاش کرنے کے بارے میں سوچیں۔ چاہے وہ جی آئی ایس پر مبنی جامع منصوبہ بندی ہو، نئی منصوبہ بندی کے اوزار ہوں، موثر انسانی وسائل اور صلاحیت کی ترقی ہو، تمام شعبوں میں میونسپل اداروں کو  ماہرین کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے گرین موبلٹی پر زور دیا 
  شہروں کی ترقی میں ٹرانسپورٹیشن پلاننگ کو ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرین موبلٹی، جنکشن کی بہتری، ایلیویٹڈ روڈ، سڑکوں کو چوڑا کرنا، ان تمام چیزوں پر بھرپور توجہ دی جانی چاہیے۔ اس سال کے بجٹ میں پی ایم آواس یوجنا میں تقریباً ۸۰؍ ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا عہد ہے، جس کی وجہ سے سیمنٹ جیسی کئی صنعتوں کو بڑا فروغ ملنے والا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں شہری ترقی کے میدان میں نئے امکانات سے فائدہ اٹھانا ہے اور نئے امکانات پیدا کرنے ہیں۔ صحت مند رہائش سے لے کر صحت مند شہروں تک، ہمیں ہر شعبے میں نئے حل تلاش کرنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK