• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان ویب تھری ڈیولپر کا ہب بننے کی راہ پر

Updated: September 23, 2025, 2:12 PM IST | Agency | New Delhi

شارڈیم بلاک چین کے رجسٹریشن پورٹل پر۱۷؍ فیصد صارفین کےساتھ ہندوستان دنیا میں سب سے آگے ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 ہندوستان ۲۰۲۸ء تک دنیا کا سب سے بڑا ’ویب تھری ‘ڈیولپر ہب بننے کی را ہ پر ہے۔آٹو اسکیلنگ لیئر وَن بلاک چین شارڈیم  ملک بھر میں جدت کے اہم مرکزوں میں تیزی سے مقام حاصل کر رہا ہے۔ شا رڈیم  کے ’پروف آف کیز ایئر ڈراپ ‘ پروگرام کو دنیا بھر میں زبردست ردعمل مل رہا ہے ۔ اس کے رجسٹریشن پورٹل پر۱۷؍ فیصدصارفین کے ساتھ ہندوستان دنیا میں سب سے آگے ہے، اس کے بعد جاپان، انڈونیشیا اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔ پروگرام صارفین کو انعامات کے بدلے ۳۰؍ دنوں کیلئے اپنے محفوظ بٹوے  میں ایس ایچ ایم  ٹوکن (کم از کم ۱۰۰؍ ا یس ایچ ایم) رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔  پروگرام ویب ۳؍غیر مرکزیت اور مالی خودمختاری کی بنیادی اقدار پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔شرکاء نے اجتماعی طور  پر۱ء۵؍ ملین سے زیادہ ایس ایچ ایم ٹوکن  اپنے بٹوے میں رکھے ہوئے ہیں – جو نیٹ ورک پر کمیونٹی کے مضبوط اعتماد کو اجاگر کرتے ہیں۔
 ممبئی عالمی سیاحوں میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہندوستان کے ویب تھری کی ترقی وترویج کیلئے مالیاتی اور ثقافتی مرکز کا کرداراداکرتا ہے۔ ممبئی نے اس خطے کی قیادت کی، اس کے بعد پونے، ناگپور، نوی ممبئی، پمپری چنچوڑ، اور شولاپور تک زنجیربڑھتی گئی ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ مہاراشٹر کے شہروں اور ابھرتے ہوئے مراکز میں ویب تھری کو اپنانے کا  رجحان کس طرح  بڑھ رہا ہے۔واضح رہےکہ ایک  ویب تھری ڈیولپرایسا ڈی سینٹرلائزڈ ایپ بناتا ہے جو روایتی مرکزی سرورسےعلاحدہ ہوتا ہےجس سے صارفین کی سہولت کیلئے متعدد ایپلی کیشنز بنائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK