Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور پاکستان نے ۲۴؍ جولائی تک ایک دوسرے کیلئے فضائی حدود پر پابندی میں توسیع کی

Updated: June 24, 2025, 4:05 PM IST | New Delhi

ہندوستان اور پاکستان نے ۲۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء تک ایک دوسرے کی خلائی حدود پر پابندی میں توسیع کی ہے۔ یاد رہے کہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیلئے خلائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’پیر کو ہندوستان اور پاکستان نے اپنی خلائی حدود پر پابندی میں توسیع کی ہے۔‘‘ ایئرمین کے نوٹس کے مطابق خلائی حدود پر پابندی میںتوسیع کا اعلان ہندوستان اور پاکستان کی ایوی ایشن اتھاریٹیز نے کیا ہے۔ ایوی ایشن کے درمیان این او ٹی اے ایم (نوٹم) کا سسٹم رابطے کا ذریعہ ہے۔یاد رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے اوور فلائٹ کے حقوق کو منسوخ کر دیا۔۲۴؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو پاکستان نے ہندوستان پر اپنی خلائی حدود کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پاکستانی ایئرکرافٹ نے ہندوستان کیلئے اپنی خلائی حدودبند کر دی تھیں۔ ۲۳؍ مئی ۲۰۲۵ء کو دونوں ممالک نے ۲۴؍ جون ۲۰۲۵ء تک خلائی حدود پر پابندی میں توسیع کی تھی۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ’’ پاکستانی کی خلائی حدود پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سےہندوستانی ایئر لائنس کے ذریعے آپریٹ کی جانے والی تقریباً ۸۰۰؍ فلائٹس متاثر ہوئی تھیں۔ یہ فلائٹس کے طویل دورانیے، ایندھن کے جلنے میں اضافے اور عملے اور فلائٹس کی شیڈولنگ کی وجہ سے ایسا ہوا تھا۔ 

 

’’پہلگام دہشت گردانہ حملہ‘‘
یاد رہے کہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے ۲۶؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی تھیں جبکہ ۱۶؍ افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سیاحوں کو نشانہ بنانے سے قبل ان کے نام بھی پوچھے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ۳؍ افراد ہندو بھی تھے۔

 

’’آپریشن سیندور‘‘
دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ’’آپریشن سیندور‘‘ لانچ کیا تھا ۔ نئی دہلی نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’دہشت گردانہ حملے کے تحت پاکستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کو نشانہ بنایاگیا تھا۔ پاکستانی فوج نے جموں کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب موجود گاؤں پر حملے کئے تھےجس کے نتیجے میں تقریباً ۲۲؍ شہریوں اور ۸؍ ڈیفنس حکام نے اپنی جانیں گنوائی تھیں۔ ۱۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ہندوستان اور پاکستان ’’جنگ بندی‘‘ پر راضی ہوگئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK