• Mon, 24 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ بحران کے درمیان ہندوستان نے سب سے بڑا کاروباری وفد اسرائیل بھیجا، آزاد تجارتی معاہدے پر زور

Updated: November 24, 2025, 5:20 PM IST | Tel Aviv

ہندوستان کا یہ اقدام، غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف بڑھتے عوامی غم و غصے اور سفارتی کارروائیوں کے درمیان سامنے آیا ہے۔

Piyush Goyal and Benjamin Netanyahu. Photo: X
پیوش گوئل اور بنجامن نیتن یاہو۔ تصویر: ایکس

غزہ میں اسرائیل کے اقدامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی مذمت میں شدت کے باوجود، ہندوستان نے ”آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)“ پر مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا اب تک کا سب سے بڑا کاروباری وفد اسرائیل روانہ کیا۔ اس سے قبل، وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بدھ کو اسرائیل کا تین روزہ دورہ مکمل کیا، جس کے دوران ہندوستان اور اسرائیل نے باضابطہ طور پر آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات شروع کرنے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط کئے۔

ہندوستان کے ذریعے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل، زرعی ٹیکنالوجی، آٹوموٹیو، تعمیرات اور آن لائن کامرس سمیت مختلف شعبوں کے ۱۰۰ سے زیادہ سینئر ہندوستانی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ اے این آئی کے مطابق، یہ ہندوستان کی طرف سے اسرائیل جانے والا اب تک کا سب سے بڑا کاروباری وفد ہے۔ گوئل کے ساتھ آئے ۶۰ سے زیادہ کارپوریٹ لیڈران کو شامل کرتے ہوئے، اس دورے کے حصے کے طور پر ایک بزنس فورم اور ایک سی ای اوز فورم بھی منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا مغربی کنارے کے تاریخی مقام سیبسٹیا کی وسیع زمین کوضبط کرنے کا منصوبہ

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ”متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند“ معاہدے کی طرف معنی خیز پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اپنے دورے کے دوران، گوئل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر معیشت نیر برکات کے ساتھ وزیر خزانہ بیزلل اسموٹریچ سے بھی ملاقات کی۔ گوئل نے ایکس پر نیتن یاہو کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ انہوں نے ”اسرائیل کی ہائی ٹیک طاقت کو ہندوستان کے پیمانے اور ٹیلنٹ کے ساتھ ملا کر“ جدت میں شراکت داری کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان کا یہ اقدام، غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف بڑھتے عوامی غم و غصے اور سفارتی کارروائیوں کے درمیان سامنے آیا ہے جس نے عالمی سطح پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ بولیویا، کولمبیا، کیوبا، انڈونیشیا، عراق، لیبیا، ملائیشیا، نمیبیا، نکاراگوا، عمان، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک نے اسرائیل پر پابندیاں لگا رہے ہیں جبکہ ہندوستان، جنگی جرائم کے ملزم اسرائیلی لیڈران کے خلاف احتساب اور بین الاقوامی پابندیوں کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے باوجود، ہندوستان معاشی تعلقات کو گہرا کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK