Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اورتھائی لینڈ کا بہتر کاروباری روابط کا عزم

Updated: June 18, 2026, 3:11 PM IST | New Delhi

بینکاک میں۱۰؍ ویں دفاعی مذاکرات میں کئی اہم فیصلے۔ مینوفیکچرنگ، ریسرچ، اختراع اور صلاحیت سازی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

Satyajit Mohanty, Joint Secretary, Indian Ministry of Defence, attended the Bangkok meeting on Tuesday. Photo: INN
منگل کو ہونے والی بینکاک کی میٹنگ میں ہندوستانی وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری ستیہ جیت موہنتی نے شرکت کی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور تھائی لینڈ نے دفاعی مینوفیکچرنگ، ریسرچ، اخراع اور صلاحیت سازی  میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے ہند- بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا ہے۔

وزارت دفاع نے بدھ کو بتایا کہ بینکاک میں منگل کو۱۰؍ویں تھائی لینڈ-ہندوستان دفاعی مذاکرات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں  کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی سکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت تھائی لینڈ کے محکمہ دفاع کے مستقل نائب سکریٹری ایڈمرل نتاپول دیوانیچ اور ہندوستان کی وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری ستیہ جیت موہنتی نے کی۔

یہ بھی پڑھئے: گروک اے آئی کا استعمال ایران پر حملوں میں کیا گیا

فریقین نے ہند-بحرالکاہل خطے کے سیکوریٹی  ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی پیش رفت پر اپنے نقطہ نظر شیئر کیے۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے  تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی توثیق کی۔ وفود نے گزشتہ مذاکرات کے بعد سے دوطرفہ دفاعی تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس بات چیت میں فوجی سطح پر رابطے، صلاحیت سازی کی پہل، تربیتی تبادلے، سمندری تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کو شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: قرض معافی اسکیم کیخلاف کسانوں کا احتجاج، ایس ٹی میں آگ لگائی

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت کے تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔  فریقین نے دفاعی مینوفیکچرنگ، ریسرچ، انوویشن اور صلاحیت سازی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ اپنے اپنے دفاعی نظام کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔ وفود نے علاقائی اور کثیر جہتی دفاعی فریم ورک کے تحت تعاون پر خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) کی قیادت والے میکانزم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور مذاکرات و تعاون کے ذریعے مشترکہ سیکوریٹی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے عزم کو دہرایا۔

میٹنگ کا اختتام مستقبل کی شراکت داریوں اور دوطرفہ دفاعی تعاون کی کے امکانات  پر تبادلہ خیال کے ساتھ ہوا۔ ہندوستان اور تھائی لینڈ نے گزشتہ سال اپنے دوطرفہ تعلقات کو باقاعدہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK