Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرکٹ کی بائبل ’’وزڈن ‘‘ میں اس سال ہندوستانی کرکٹروں کا دبدبہ ،پہلی مرتبہ ۴؍ ہندوستانی

Updated: April 15, 2026, 11:47 PM IST | Mumbai

۲۰۲۶ء کیلئے وزڈن نے اپنے ٹاپ ۵؍ لسٹ میں شبھ من گل ، رشبھ پنت ، محمد سراج اور رویندر جڈیجہ کو شامل کیا، خاتون کرکٹر دپتی شرما کو بہترین کرکٹر س کی فہرست میں شامل کیا گیا ، شبھ من گل کو انگلینڈ کیخلاف شاندار بلے بازی کیلئے وزڈن ٹرافی بھی دی جائے گی

Muhammad Siraj
محمد سراج

کٹ  کے بائبل کہلانے والے رسالے’وزڈن ‘  کی فہرست میں اس سال ہندوستانی کرکٹروں کا دبدبہ ہے۔  وزڈن نے  اس سال کیلئے  ٹاپ کرکٹروں کی فہرست جاری کی ہے اس میں ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل ، رشبھ پنت ، محمد سراج اور رویندر جڈیجہ کو جگہ دی گئی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وزڈن کی ٹاپ ۵؍ کرکٹروں کی فہرست میں ۴؍ ہندوستانی ہیں جبکہ پانچویں کھلاڑی کے طور پر انگلش کرکٹر حسیب حمید کو جگہ ملی ہے۔ ٹاپ کرکٹرس کی دوسری فہرست میں وزڈن نے خاتون کرکٹر دپتی شرما کو بھی شامل کیا ہے۔ انہیں بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیائی تیز گیند باز مشیل اسٹارک کو بہترین مرد کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں  شبھ من گل کو بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کی ٹرافی دی جائے گی کیوں کہ انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔
 واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزڈن کے ۹؍ میں سے ۷؍ ایوارڈ اپنے نام کرلئے ہیںجس سے عالمی کرکٹ میں ہندوستانی کرکٹ کا دبدبہ واضح ہو تا ہے۔ 
  دپتی شرما کے علاوہ ابھیشیک شرما کو سال کا بہترین ٹی ۲۰؍ کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر شبھ من گل، محمد سراج، رشبھ پنت اور رویندر جڈیجا کو اس فہرست شامل کیا گیا ہے ۔ان کھلاڑیوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں غیرمعمولی کھیل پیش کیا تھا۔ د پتی شرما کو یہ اعزاز گزشتہ سال آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، جہاں انہوں نے ۲۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت  ہندوستان نے ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا  خاتون عالمی خطاب جیتا۔ دپتی نے ۹؍ میچوں میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے ۲۱۵؍ رنز بھی اسکور  کئے تھے۔ 
 یاد رہے کہ وزڈن کی سالانہ  فہرست میں اس سے قبل بھی  ہندوستانی کرکٹرس کو شامل کیا جاتا رہا ہے۔ ان میں مایہ ناز آل رائونڈر کپل دیو ، دلیپ وینگسرکر ، مہندر امرناتھ ، محمد اظہر الدین ، ڈائنا ایڈولجی ، انل کمبلے ، سچن تنڈولکر ، وراٹ کوہلی ، روہت شرما،آر اشون  اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK