Inquilab Logo

ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمس منگل کو تیسری بار خلا ئی سفر پر جائیں گی

Updated: May 06, 2024, 7:50 PM IST | Washington

ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمس منگل کو تیسری بار خلا میںپرواز کرنے کیلئے تیار ہیں۔۵۸؍ سالہ خلا باز بوئنگ کے اسٹار لائنر میں سوار ہوکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمس منگل کو تیسری مرتبہ خلا میںپروازکیلئے تیار ہیں۔ بوئنگ کے اسٹار لائنر خلائی جہاز میں پائلٹ اپنی پہلی آزمائشی پرواز میں سوارہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو مشرقی رفح ہجرت کا حکم

بوئنگ کاا سٹار لائنر فلوریڈا کے کیپ کینورل سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے اڑان بھرے گا۔ اسٹار لائنز ۵۸؍سالہ سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن لے جائے گاجہاں سے وہ بوئنگ  کے ایسے یاد گار سفر پر روانہ ہوگا جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK