Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپریل میں ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات میں ۹؍ فیصد اضافہ

Updated: May 16, 2025, 11:08 AM IST | Agency | New Delhi

اپریل ۲۰۲۵ء میں تجارتی خسارہ ۴۲ء۲۶؍بلین ڈالر تک پہنچ گیا جو ایک سال قبل اسی مہینے میں۱۹ء۱۹؍ بلین ڈالر تھا۔

There has been an increase in exports of merchandise. Photo: INN
تجارتی سامان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات رواں مالی ۲۶-۲۰۲۵ء کے پہلے مہینے میں ۰۲ء۹؍فیصد اضافے کے ساتھ ۴۹ء۳۸؍ بلین ڈالر رہی۔ واضح رہےکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں تجارتی سامان کی برآمدات ۳۰ء۳۵؍ بلین ڈالر تھیں۔ 
جمعرات کو محکمہ تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران درآمدات ایک سال قبل ۴۹ء۵۴؍ بلین ڈالر سے بڑھ کر۹۱ء۶۴؍بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ۲۰۲۵ء میں تجارتی خسارہ اپریل میں۴۲ء۲۶؍بلین ڈالر تک پہنچ گیا جو ایک سال قبل اسی مہینے میں ۱۹ء۱۹؍ بلین ڈالر تھا۔ زیر نظر ماہ کے دوران غیر پیٹرولیم برآمدات۱۱ء۳۱؍ بلین ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے۲۸ء۲۶؍بلین ڈالر سے۱۰ء۱۰؍ فیصد زیادہ ہیں۔ 
اپریل ۲۰۲۵ء کے دوران کل برآمدات (سامان اور خدمات) کا تخمینہ۸۰ء۷۳؍ بلین ڈالر ہے جو کہ اپریل۲۰۲۴ء کے دوران۴۸ء۶۵؍ بلین ڈالر تھا۔ اس طرح اپریل میں کل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر۷۰ء۱۲؍ فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ہندوستان کا برآمدی شعبہ مالی سال ۲۶-۲۰۲۵ء کو مضبوطی کے ساتھ شروع کرے گا۔ ایف آئی ای او فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز (ایف آئی ای او) کے صدر کے صدر ایس سی رلہان کہا ہے کہ اپریل ۲۰۲۵ء میں ہندوستان کی تجارتی کارکردگی مالی سال کے ایک امید افزا آغاز کی نشاندہی کرتی ہے جو ہندوستانی برآمد کنندگان کی لچک، موافقت اور عالمی مسابقت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر درآمدات ۴۵ء۸۲؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جس کی وجہ توانائی کی طلب اور گھریلو مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہے۔ رلہان ​​نے کہاکہ ’’یہ نمو عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی کشیدگی، افراط زر کے رجحانات اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود ہندوستانی برآمدات کے مضبوط بنیادی اصولوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے برآمد کنندگان نے کلیدی شعبوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے چستی اور جدت کے ساتھ کام کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK