• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی ای کامرس کی برآمدات کو بڑھانے کی کوشش

Updated: September 26, 2025, 10:30 PM IST | New Delhi

حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے قوانین میں رعایت دینے کی کوشش کررہی ہے۔امیزون جیسی کمپنیاں ہندوستانی فروخت کنندگان سے براہ راست خرید سکیں گی اور بیرون ملک فروخت کر سکیں گی۔ چھوٹے کاروبار کے لیے نئے برآمدی مواقع۔

E Commerce.Photo:INN
ای کامرس۔ تصویر:آئی این این

روئٹرس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین میں نرمی کا مسودہ تیار کیا ہے، جس سے امیزون جیسی ای کامرس کمپنیوں کو ہندوستانی فروخت کنندگان سے براہ راست مصنوعات خریدنے اور بیرون ملک صارفین کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ریلائنس نے کیمپا شیور اورانڈیپنڈنس کے ساتھ بوتل بند پانی کا آغاز کیا

فی الحال، ہندوستان میں غیر ملکی ای کامرس کمپنیوں کو گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر صارفین کو براہ راست فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ صرف بازار کے طور پر کام کر سکتے ہیں اور خریداروں اور بیچنے والوں کو جوڑ سکتے ہیں، کمیشن کما سکتے ہیں۔یہ پابندی برسوں سے نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تنازع کا باعث رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیزون طویل عرصے سے حکومت سے برآمدی شعبے میں اس نرمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
چھوٹے کاروباروں کے لیے برآمدی امکانات
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کے۱۰؍ صفحات کے مسودے کے مطابق ہندوستان کے۱۰؍ فیصد سے بھی کم چھوٹے کاروبار (جو مقامی طور پر آن لائن فروخت کرتے ہیں) پیچیدہ دستاویزات اور تعمیل کے بوجھ کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی ای کامرس برآمدات میں حصہ لینے کے قابل ہیں۔مسودے میں کہا گیا ہےکہ ’’مجوزہ ماڈل میں، ای کامرس پلیٹ فارم سے وابستہ ایک سرشار برآمدی یونٹ تعمیل کو سنبھالے گا۔ ‘‘ اس تجویز پر عملدرآمد سے قبل کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔  امیزون کا کہنا ہے کہ اس نے ہندوستانی فروخت کنندگان کو۲۰۱۵ء سے اب تک مجموعی طور پر۱۳؍ بلین  ڈالرس کی برآمدات پیدا کرنے میں مدد کی ہے اور  تک ۸۰؍بلین ڈالرس تک پہنچنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم چھوٹے خردہ فروشوں کی تنظیمیں حکومت پر زور دے رہی ہیں کہ وہ اس اقدام کو مسترد کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ امیزون جیسی کمپنیوں کی مالی طاقت ان کے کاروبار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK