• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنر نے بآسانی سلیچ کو شکست دی

Updated: September 26, 2025, 10:29 PM IST | Beijing

چائنا اوپن ۲۰۲۵ءمینزسنگلز کا مین ڈرا جمعرات کو شروع ہوا جس میں ٹاپ سیڈیانک سنر نے سابق یو ایس اوپن چمپئن مارین سلِیچ کو۲۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دے کر آخری۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔

Jannik Sinner.Photo:INN
یانک سنر۔ تصویر:آئی این این

چائنا اوپن ۲۰۲۵ءمینزسنگلز کا مین ڈرا جمعرات کو شروع ہوا جس میں ٹاپ سیڈیانک  سنر نے سابق یو ایس اوپن چمپئن  مارین سلِیچ کو۲۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دے کر آخری۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔  سنر نے پہلے سیٹ میں تیز واپسی کی اور متاثر کن بیس لائن کھیل کے ساتھ اپنے حریف کی سرو کو دو بار توڑتے ہوئے جلد کنٹرول حاصل کر لیا۔ دوسرے سیٹ میں ا نہوں نے۱۔۵؍ کی برتری حاصل کی اور میچ آسانی سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھئے:میں بچپن ہی سے کرکٹ کا بہت بڑا مداح تھا: یوسین بولٹ

جیت کے بعد سنر نے کہاکہ ’’میرا مطلب ہے، یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ وہ بہت اونچے درجے پر ہوتے ہیں۔ میں نے نیویارک میں ان کے ساتھ پریکٹس کی، اس لیے یہ ایک حالیہ واقعہ تھا جس سے مجھے آگے بڑھنے کا اعتماد ملا۔ ظاہر ہے، میں بہت خوش ہوں۔‘‘  اس سے قبل جمعرات کو چین کے ژانگ زیزن کو پہلے راؤنڈ میں فرانس کے ٹیرینس ایٹمین کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے ہم وطن بو یونچاؤکائٹ نے برطانیہ کے کیمرون نوری کے ساتھ مردوں کے ڈبلز ڈرا کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ 
کوکو گاف نے چائنا اوپن میں فاتحانہ آغاز کیا 
امریکی ٹینس لیجنڈ کوکو گاف نے جمعہ کو روس کی کمیلا راکھیمووا کے خلاف سیدھے سیٹ میں فتح کے ساتھ چائنا اوپن ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کیا۔ گاف نے جمعہ کو  یہاں کھیلے گئے میچ میں راکھیمووا کو۴۔۶، ۰۔۶؍ سے شکست دی۔ ۲۱؍ سالہ امریکی ٹینس اسٹار کو پہلے سیٹ میں نوجوان کھلاڑی کے خلاف مشکل آغاز تھا، انہیں چار بریک پوائنٹس کا سامنا تھا۔
دوسرے سیٹ کے آغاز میں کچھ مزید بریک پوائنٹس بچانے کے بعد اس نے پہلے راؤنڈ کا میچ صرف ۴۴؍ منٹ میں جیت لیا۔ میچ کے بعد گاف نے کہا کہ  ’’مجھے توقع تھی کہ یہ ایک قریبی مقابلہ ہوگا۔ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے اور اس نے پچھلے کچھ ٹورنامنٹس میں سرفہرست کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا ہے۔ میں نے اپنے  فارم کو  تلاش کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ کوئی بھی پہلے راؤنڈ میں ہارنا نہیں چاہتا، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں تھوڑا دباؤ کا شکار تھی ، لیکن میں خود کو ایک ساتھ رکھنے میں کامیاب رہی  اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے اسکور میں ظاہر ہوا۔  گاف کا اگلا مقابلہ عالمی نمبر۲۵؍ کنیڈا کی لیلیٰ  فرنانڈیز سے ہوگا جنہوں نے ماریہ ساکاری کو ۲۔۶، ۰۔۶؍ سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK