Updated: September 27, 2025, 12:41 AM IST
| Dubai
ایشیاکپ کے سپرفور مرحلے میں ہونےو الے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ۲۰؍اوور میں ۵؍وکٹ پر۲۰۲؍ رن بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے بھی ۲۰؍ اوور میں ۵؍وکٹ پر ۲۰۲؍رن بنائے۔ اس طرح میچ ٹائی ہوگیا اور اس کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔ہندوستان نے میچ آسانی سے جیت لیا۔
ابھیشیک شرما۔ تصویر:آئی این این
ایشیاکپ کے سپرفور مرحلے میں ہونےو الے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ۲۰؍اوور میں ۵؍وکٹ پر۲۰۲؍ رن بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے بھی ۲۰؍ اوور میں ۵؍وکٹ پر ۲۰۲؍رن بنائے۔ اس طرح میچ ٹائی ہوگیا اور اس کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔ سپراوور میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے اور ایک اوور میں محض ۲؍رن ایک وکٹ کے نقصان پر بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے ۳؍رن کا ہدف بغیرنقصان کے حاصل کرلیا اور سری لنکا کو مات دی۔
اس سے قبل ۲۰۲؍رن کے ہدف میں سری لنکن بلے باز وں نے اچھی بلے بازی کی۔ کشل مینڈس کے صفر پرآؤٹ ہونےکے باوجود ٹاپ آرڈر نے اننگز سنبھالی۔ پاتھم نسانکا نے ۵۸؍ گیندوں پر ۱۰۷؍رن بنائے۔ کشل پریرا نے ۳۲؍گیندوں پر ۵۸؍رن بناکر اچھا تعاون کیا۔ مڈل آرڈر کے لڑکھڑانے کےبعد سری لنکا کی ٹیم ہدف حاصل نہیں کرسکی۔ چرتھ اسالنکا نے ۵ اور کامندو مینڈس نے ۳؍ رن بنائے۔ داسن شناکا۲۲؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنیت لیانگے نے ۲؍ رن بنائے اورناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ہاردک پانڈیا، عرشدیپ سنگھ ،ہرشیت رانا، کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی کو ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل ایشیا کپ کے۱۸؍ویں مقابلے میں ہندوستان نے ابھیشیک شرما(۶۱؍رن)، سنجو سیمسن (۳۹؍رن) اور تلک ورما ( ناٹ آؤٹ ۴۹؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے۲۰۳؍ رن کا ہدف دیا۔
میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں مہییش تیکشنا نے شُبھ من گل (۴) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کپتان سوریا کمار یادو نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز سنبھالی۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے۵۹؍ رن کی شراکت کی۔ ۷؍ویں اوور میں وانندو ہسارنگا نے سوریا کمار یادو(۱۲؍رن) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
نویں اوور میں چریت اسلنکا نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ ابھیشیک نے صرف۳۱؍ گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے۶۱؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سنجو سیمسن نے ۲۳؍ گیندوں میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر۳۹؍ رن بنائے۔ ہاردک پانڈیا (۲) پانچویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
ہندوستان نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر ۲۰۲؍ رن بنائے۔ تلک ورما نے۳۹؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار۴۹؍ ناٹ آؤٹ رن بنائے جبکہ اکشر پٹیل نے۱۵؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۲۱؍رنز جوڑے۔ سری لنکا کی طرف سے مہییش تیکشنا، دُشمَنٹا چمیرا، وانندو ہسارنگا، داسن شاناکا اور چریت اسلنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔