• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دسمبر میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح ۸ء۴؍ فیصد رہی

Updated: January 15, 2026, 9:04 PM IST | New Delhi

ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح (۱۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کی) دسمبر میں ۸ء۴؍ فیصد رہی جو نومبر میں ۷ء۴؍فیصد سے کم ہے، وزارت شماریات نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔

Unployment.Photo:INN
بے روزگاری۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح (۱۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کی) دسمبر میں ۸ء۴؍ فیصد رہی جو نومبر میں ۷ء۴؍فیصد سے کم ہے، وزارت شماریات نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔وزارت نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح۹ء۳؍ فیصد پر برقرار ہے، جب کہ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح ۷ء۶؍ فیصد ہے۔
دسمبر ۲۰۲۵ء میں دیہی علاقوں میں۱۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں بے روزگاری کی شرح ۱ء۴؍ فیصد رہی۔مزید برآں، شہری علاقوں میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح دسمبر ۲۰۲۵ء میں کم ہو کر ۱ء۹؍ فیصد رہ گئی، جو نومبر ۲۰۲۵ءمیں  ۳ء۹؍فیصد تھی۔نومبر میں ۸ء۵۵؍فیصد کے مقابلے دسمبر میں ۱۵؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی لیبر فورس میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر)  بڑھ کر۱ء۵۶؍ فیصد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے:عالمی اے آئی اخراجات ۲۰۲۶ء میں۵ء۲؍ ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے

سرکاری بیان کے مطابق دیہی علاقوں میں ایل ایف پی آردسمبر ۲۰۲۵ء میں ۰ء۵۹؍ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو نومبر ۲۰۲۵ء میں۶ء۵۸؍ فیصد تھا۔ شہری علاقوں میں ایل ایف پی آر میں اس عرصے کے دوران معمولی کمی واقع ہوئی، جو۴ء۵۰؍  فیصد سے گر کر۲ء۵۰؍  فیصد ہو گئی۔نومبر۲۰۲۵ء میں۱۵؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کی مجموعی لیبر فورس میں شرکت ۱ء۳۵؍ فیصد سے بڑھ کر ۳ء۳۵؍ فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھئےَ:انڈیا اوپن: لکشیا سین نیشیموٹو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں، سری کانت اور پرنئے باہر

دیہی علاقوں میں یہ دسمبر ۲۰۲۵ء میں ۷ء۳۹؍ فیصد سے بڑھ کر۱ء۴۰؍ فیصد ہو گئی، جب کہ شہری علاقوں میں نومبر۲۰۲۵ء میں یہ ۵ء۲۵؍ فیصد سے کم ہو کر دسمبر ۲۰۲۵ء میں ۳ء۲۵؍ فیصد ہو گئی۔مزید برآں، دسمبر۲۰۲۵ء میں۱۵؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے ورکرز کی آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر ) میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آئی۔دیہی مردوں میں ڈبلیو پی آر  نومبر ۲۰۲۵ء میں ۴ء۷۵؍ فیصد سے بڑھ کر دسمبر ۲۰۲۵ء میں  ۰ء۷۶؍ فیصد ہو گیا، جب کہ شہری مردوں کے لیے ڈبلیو پی آر   نومبر ۲۰۲۵ء میں ۹ء۷۰؍فیصد سے کم ہو کر دسمبر ۲۰۲۵ءمیں ۴ء۷۰؍ فیصد ہو گیا، جس سے مجموعی طور پر مردانہ ڈبلیو پی آر  کی شرح ۷۴؍ فیصد ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK