۱۰؍ دسمبر تک آپریشن معمول پر آنے کی امید۔ فی الحال ۲۳۰۰؍ شیڈولڈ یومیہ پروازوں میں سے ۱۶۵۰؍پروازیں چلانے کے دعوؤں کے باوجود ، بحران برقرار ہے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 5:18 PM IST | New Delhi
۱۰؍ دسمبر تک آپریشن معمول پر آنے کی امید۔ فی الحال ۲۳۰۰؍ شیڈولڈ یومیہ پروازوں میں سے ۱۶۵۰؍پروازیں چلانے کے دعوؤں کے باوجود ، بحران برقرار ہے۔
انڈیگو کا بحران اتوار کو چھٹے روز بھی جاری رہا،جب اس کی تقریباً ۶۵۰؍ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کمپنی ۱۰؍ دسمبر تک آپریشن کو معمول پر لانے کی توقع رکھتی ہے۔ فی الحال ۲۳۰۰؍ شیڈولڈ یومیہ پروازوں میں سے ۱۶۵۰؍پروازیں چلانے کے دعوؤں کے باوجود ، بحران برقرار ہے۔ حیدرآباد ہوائی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اتوار کے روز۱۱۵؍ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے بعد ممبئی اور دہلی میں بالترتیب ۱۱۲؍ اور۱۰۹؍ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ چنئی میں انڈیگو کی ۳۸؍ پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ امرتسر میں ۱۱؍ پروازیں منسوخ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا
انڈیگو کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ آپریشنل رکاوٹوں کے بعد، ایئر لائن اپنے پورے نیٹ ورک میں نمایاں اور مسلسل بہتری لا رہی ہے۔ پہلا قدم ہفتہ کے روز اٹھایا گیا۔ اتوار کے روز پہلے کی نسبت کم پروازیں منسوخ ہوئیں۔ یہ پروازیں قبل از وقت منسوخ کر دی گئیں تاکہ ہمارے صارفین کو بروقت اطلاعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ٹیمیں کام کاج کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں اور اتوار کے روز۱۶۵۰؍ پروازیں چلا رہی ہیں جبکہ ہفتہ کے روز ۱۵۰۰؍ پروازیں چلائی گئی ہیں۔ انڈیگو نے کہا کہ اس کی بروقت کارکردگی تقریباً ۷۵؍ فیصد تک بہتر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آرین نے ’’بیڈزآف بالی ووڈ‘‘ میں سلمان خان کے مکالمے کیلئے ڈب کیا تھا
انڈیگو کے ایک ترجمان نے کہا کہ معمول پر بحالی اور مسافروں کی تکلیف کو کم کرنے کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔ ایئر لائن نے یہ بھی کہا کہ اس کی رقم کی واپسی اور لگیج پروسس اب براہ راست اور بالواسطہ بکنگ کے لیے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم، انڈیگو نے خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی ہے۔ ایئر لائن نے موجودہ پیشرفت کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت ظاہر کی ہے اور اشارہ کیا کہ اس کا آپریشن ۱۰؍دسمبر تک مستحکم ہو جائے گا۔