Inquilab Logo

انڈیگو کی دہلی کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت

Updated: December 14, 2022, 12:06 PM IST | New delhi

دہلی کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی زبردست بھیڑ کے پیش نظر چیک اِن اور بورڈنگ کا وقت معمول سے زیادہ کیا جا رہا ہے۔

Delhi Airport Terminal 3
دہلی ایئر پورٹ کا ٹرمنل ۳؍

 دہلی کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی زبردست بھیڑ کے پیش نظر چیک اِن اور بورڈنگ کا وقت معمول سے زیادہ کیا جا رہا ہے۔ فضائی کمپنی انڈیگو نے ٹویٹر پر مسافروں سے گزارش کی  ہے کہ وہ گھریلو پرواز سے کم از کم ساڑھے ۳؍ گھنٹے پہلے ہوائی اڈہ پر پہنچیں اور ۷؍ کلوگرام وزن کا صرف ایک بیگ لے جائیں۔انڈیگو ایئرلائنز نے مسافروں کو دہلی ایئر پورٹ ٹرمینل ۳؍ پر داخلے کیلئےگیٹ نمبر ۵؍ اور ۶؍ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ بے ضابطگی اور بھیڑ کی بڑھتی شکایتوں کے درمیان شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے دہلی ہوائی اڈہ پہنچ کر حالات کا  جائزہ لیا۔ وزیر نے سینئر افسران کو بہتر انتظام کیلئے ہدایت دی۔ اس درمیان ہوائی اڈے پر طویل قطاروں کی شکایتیں آتی رہیں۔ایک مسافر جوئے بھٹاچاریہ نے منگل کی صبح اپنے بیان میں کہا کہ ’’آج صبح کی دہلی ہوائی اڈے کی داستان: سیکوریٹی لائن ۷۰؍ کی دہائی میں راشن کی دکانوں کی طرح یا ایسٹ بنگال و موہن بگان کا میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ کاؤنٹرس پر لگی بھیڑ کی طرح تھی۔‘‘یاد رہے کہ دہلی ہوائی اڈہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے ۔یہاں روزانہ ۱۱۰۰؍ سے زیادہ پروازیںآتی جاتی ہیں۔ ٹرمینل ۳؍ سب سے زیادہ مصروف رہتا ہے ۔    بھیڑ سے بچنے کیلئے آپریٹروں کو ٹرمینل ۳؍ سے دیگر ٹرمینل پر پروازیں منتقل کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK