Inquilab Logo

پونچھ میں فوجی قافلے پر حملہ، ۵؍ جوان زخمی، علاقہ کا محاصرہ

Updated: May 05, 2024, 12:22 PM IST | Agency | Jammu

۲؍ جوانوں کی حالت نازک جنہیں ایئر لفٹ کرکے ادھم پور کے اسپتال لے جایا گیا، حملہ آوروںکی تلاش میں آپریشن کا آغاز۔

One of the 2 forces vehicles that was attacked, bullet marks can be seen on the glass. Photo: INN
فورسیز کی ۲؍ گاڑیوں میں سے ایک جس پر حملہ کیاگیا، شیشےپر گولیوں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکوریٹی فورسیز کے عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کی سہ پہر سرنکوٹ پونچھ کے گرسائی علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی، فورسیز اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ بتایا گیا ہےکہ اچانک کئے گئے اس حملے میں ایئر فورس کے ۵؍ جوان زخمی ہوئے ہیں جن میں ۲؍ کی حالت نازک ہے۔ انہیں ایئر لفٹ کراکرادھم پور کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اضافی دستوں کو جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم مودی نے اپوزیشن کو پھر فرقہ وارانہ بنیاد پر نشانہ بنایا

معلوم ہوا ہے کہ فوج نے آس پاس علاقوں میں پہرے بٹھا دئے ہیں اور کسی کو بھی علاقے کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ 
 فوج کے ذرائع کے مطابق فضائیہ کی گروڈ اسپیشل فورس کو جائے وقوع میں تعینات کیا گیا ہے۔ فوج اور جموں و کشمیر پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ 
 حملہ آوروں نے سیکوریٹی فورسیز کے ۲؍دستوں پر فائرنگ کی جن میں سے ایک گاڑی ایئر فورس کی تھی۔ زخمی ہونے والے جوان ایئر فورس کے ہیں۔ پونچھ میں امسال ۱۲؍ جنوری کو بھی جنگجوؤں نےفوج کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے بعدجوانوں نے جوابی فائرنگ کی تھی۔ اس سے قبل سورنکو ٹ میں کئے گئے حملے میں ۵؍ جوان شہید ہوگئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK