سرمایہ کاروں نے اپریل میں مسلسل دوسرے مہینے گھریلو گولڈ ای ٹی ایف سے رقم نکال لی۔ مسلسل ۱۰؍ ماہ کی خالص آمد کے بعد مارچ میں پہلی بار اخراج دیکھا گیا۔
EPAPER
Updated: May 12, 2025, 1:09 PM IST | New Delhi
سرمایہ کاروں نے اپریل میں مسلسل دوسرے مہینے گھریلو گولڈ ای ٹی ایف سے رقم نکال لی۔ مسلسل ۱۰؍ ماہ کی خالص آمد کے بعد مارچ میں پہلی بار اخراج دیکھا گیا۔
سرمایہ کاروں نے اپریل میں مسلسل دوسرے مہینے گھریلو گولڈ ای ٹی ایف سے رقم نکال لی۔ مسلسل ۱۰؍ ماہ کی خالص آمد کے بعد مارچ میں پہلی بار اخراج دیکھا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں گولڈ ای ٹی ایف میں خالص اخراج ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن آف میوچوئل فنڈس ان انڈیا(اے ایم ایف آئی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے کل ۲۰؍ گولڈ ای ٹی ایف (گولڈ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈس) نے گزشتہ ماہ۵ء۸۲؍ کروڑ روپے کا خالص اخراج ریکارڈ کیا۔ پچھلے سال اسی مہینے کے دوران، ملک کے کل ۱۷؍گولڈ ای ٹی ایف میں ۳۹۵ء۶۹؍ کروڑ روپے کا خالص اخراج ہوا تھا۔ گولڈ ای ٹی ایف نے مارچ۲۰۲۵ء کے دوران۷۷ء۲۱؍ کروڑ روپے کا خالص اخراج ریکارڈ کیا۔
خالص اخراج کے باوجود، سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے سبب اپریل کے آخر تک گولڈ ای ٹی ایف کا خالص اثاثہ زیر انتظام (اے یو ایم) ریکارڈ ۶۱ء۴۲۲ء۱۹؍ کروڑ روپے تک بڑھ گیا۔ پچھلے سال اسی مدت کے دوران یہ ۳۲۷۸۹ء۰۰؍ کروڑ روپے تھا جبکہ مارچ ۲۰۲۵ء میں یہ۵۸۸۸۷ء۹۹؍ کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل، پورے کیلنڈر سال۲۰۲۴ء کے دوران گولڈ ای ٹی ایف میں کل۱۱۲۶۶ء۱۱؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ کیلنڈر سال ۲۰۲۳ء کے دوران ۲۹۲۳ء۸۱؍ کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ کیلنڈر سال۲۰۲۲ء کے دوران۱۱؍ گولڈ ای ٹی ایف میں کل۴۵۸ء۷۹؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔
سونے کی سرمایہ کاری کی مانگ اپریل میں لگاتار پانچویں مہینے مضبوط رہی۔ گولڈ ای ٹی ایف کے اعداد و شمار بھی یہی بتاتے ہیں۔ قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافے کے درمیان، اپریل کے دوران عالمی سطح پر سونے کےایف ٹی ایفس میں خالص آمد ۳؍ برسوں میں سب سے زیادہ تھی۔ امریکی ڈالر میں کمزوری، عالمی تجارتی جنگ اور مضبوط سرمایہ کاری کی مانگ کے خدشے کے درمیان گزشتہ ماہ امریکی ڈالر اور ہندوستانی روپے دونوں میں سونے کی قیمتوں میں ۶؍ فیصد اضافہ ہوا۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اپریل کے دوران عالمی سطح پر گولڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری میں ۱۱ء۲؍ بلین ڈالرس کا اضافہ ہوا۔ حجم/ہولڈنگ کے لحاظ سے، اس مدت کے دوران سرمایہ کاری میں ۱۱۵ء۳؍ ٹن کا اضافہ ہوا۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لگاتار پانچویں مہینے آمد کی وجہ سے، اپریل ۲۰۲۵ء کے آخر تک گولڈ ای ٹی ایف کا اثاثہ زیر انتظام (اے یو ایم) ریکارڈ۳۷۹؍ بلین ڈالر تک بڑھ گیا۔ گزشتہ ماہ کے آخر تک کل ہولڈنگ بھی۳۵۶۱؍ ٹن رہی، جو اگست۲۰۲۲ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ تاہم، اکتوبر۲۰۲۰ء میں یہ اب بھی۳۹۱۵؍ٹن کی ریکارڈ سطح سے۱۰؍ فیصد نیچے ہے۔
گولڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری مارچ کے دوران۸ء۶؍ بلین ڈالر (۹۲؍ ٹن) بڑھ گئی۔ فروری کے دوران اس میں ۹ء۴؍ بلین ڈالرس (۱۰۰؍ ٹن) اور جنوری کے دوران ۳؍ بلین ڈالر (۳۴ء۵؍ٹن) کا اضافہ ہوا۔ ۲۰۲۴ء کے آخری مہینے، دسمبر میں، ۰ء۸؍ بلین ڈالر (۳ء۶؍ ٹن) کی خالص آمد دیکھی گئی۔ اس سے پہلے گزشتہ سال نومبر میں، ۶؍ ماہ کے مسلسل اضافے کے بعد، گولڈ ای ٹی ایفز نے۲ء۱؍ بلین ڈالر یا۲۸ء۶؍ ٹن کا اخراج دیکھا تھا۔
اپریل کے دوران، گولڈ ای ٹی ایف کیلئے سب سے مضبوط حمایت ایشیا، خاص طور پر چین سے آئی۔ ایشیائی فنڈس نے اس مدت کے دوران۷ء۳؍ بلین (+۶۹ء۶؍ٹن) کی خالص آمد دیکھی۔ یہ صرف عالمی سطح پر کل خالص آمد کا ۶۵؍ فیصد ہے۔ ایشیائی فنڈس نے ماہانہ بنیادوں پر اتنی زیادہ خالص آمد کبھی نہیں دیکھی۔ مارچ کے دوران اس میں ۶ء۵؍ بلین ڈالر (۶۷ء۴؍ٹن) کا اضافہ دیکھا گیا۔ چین میں سرمایہ کاروں نے اس مدت کے دوران گولڈ ای ٹی ایف میں ۶ء۸؍ بلین ڈالرس (+۶۴ء۸؍ ٹن) کی سرمایہ کاری کی۔ چین میں اس طرح کی خالص آمد نہ تو اس کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں اور نہ ہی پچھلے سال میں دیکھی گئی۔