حکومت ہند نے سات مئی (بدھ) کو ملک بھر میں ’’ڈرل‘‘ کا اعلان کیا ہے جس میں ہندوستان کے ۲۵۰؍ سے زائد اضلاع حصہ لیں گے۔
EPAPER
Updated: May 06, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai
حکومت ہند نے سات مئی (بدھ) کو ملک بھر میں ’’ڈرل‘‘ کا اعلان کیا ہے جس میں ہندوستان کے ۲۵۰؍ سے زائد اضلاع حصہ لیں گے۔
حکومت ہند نےسات مئی کو ملک بھر میں ’’ڈِرل‘‘ مشق کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کے ۲۵۰؍ سے زائد اضلاع میں یہ مشقیں کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں ’’ڈِرل‘‘ کی ابتدائی سول ڈیفنس مشقیں ۱۹۷۱ء کی ہند پاک جنگ میں ہوئی تھیں۔ ان میں بلیک آؤٹ، ہوائی حملے کی وارننگز، اور عوامی الرٹ کے اعلانات، عام شہریوں کو ممکنہ حملوں سے خبردار کرنا شامل تھا۔ چین کے ساتھ ۱۹۶۲ء کی جنگ اور پاکستان کے ساتھ ۱۹۶۵ء کی جنگ میں بھی ایسی ہی مشقیں کی گئی تھیں۔
۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو کیا ہوگا؟
حکام کی جانب سے چھٹی کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ بعض سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے کے سبب ٹریفک بڑھ سکتا ہے لیکن خدمات بند نہیں رہیں گی۔ مشقوں کے دوران، ہوائی حملوں کی علامتی وارننگ، انخلاء کی مشقیں، بلیک آؤٹ پروٹوکول، اور یہاں تک کہ ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ ہاٹ لائن مواصلات کو شروع کیا جائے گا۔ اس مشق میں کریش بلیک آؤٹ اقدامات، اہم پلانٹس کی فوری تنصیبات اور انخلاء کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ اور مشق کرنا بھی شامل ہے۔مشقوں میں ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ ہاٹ لائن اور ریڈیو کمیونیکیشن روابط کو فعال کرنا، کنٹرول رومز اور شیڈو کنٹرول رومز کی فعالیت کی جانچ کرنا بھی شامل ہے۔
ہندوستان میں ہوئے اب تک کے بڑے ڈرلز کی فہرست
(۱) ۱۹۶۲ء (چین ہندوستان جنگ)
(۲) ۱۹۶۵ء (ہندوستان پاکستان جنگ)
(۳) ۱۹۷۱ء (ہندوستان پاکستان جنگ)
(۴) ۱۹۹۹ء (کارگل جنگ) اور ۲۰۰۸ء کے ممبئی حملوں کے بعد کشیدہ اوقات میں بھی مشقیں کی گئی تھیں۔