• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈونیشیا: اسکول کی عمارت زمین بوس،۳؍ بچے جاں بحق، ۶۵؍ملبے تلے دب گئے

Updated: October 01, 2025, 7:21 PM IST | Agency | Jakarta

۹۹؍ طلبہ زخمی ۔ پولیس، فوجی اہلکار اور امدادی کارکن ملبے میں دبے افراد کو نکالنےکی کو ششوں میں مصروف، ملبہ ہٹانےمیں مشکلات کا سامنا۔

Relief operations are underway at the Islamic boarding school. Photo: AP/PTI
اسلامی بورڈ نگ اسکول میں امدادی کارروائی کی جارہی ہے۔ تصویر:اےپی /پی ٹی آئی

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے شہر سیدوارجو میں ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے۳؍ طالب علم جاں بحق اور ۹۹ ؍طلبہ زخمی ہوئے جبکہ تقریباً۶۵؍ طلبہ ملبے تلے دب گئے ہیں۔ 
 برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب الخوزینی اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت اچانک گر گئی، اس وقت طالب علم نماز ادا کر رہے تھے۔
 ریسکیو ٹیمیں تاحال ملبے تلے دبے افراد تک آکسیجن اور پانی پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پولیس، فوجی اہلکاروں اور امدادی کارکن ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لئےکھدائی کر رہے ہیں۔ مرنےو الوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 اسکول کے احاطے میں قائم کمانڈ پوسٹ میں ایک نوٹس بورڈ پر۶۵؍ لاپتہ طلبہ کے نام درج کئے گئے ہیں جو ملبے تلے دبے تصور کئےجا رہے ہیں۔ یہ طلبہ زیادہ تر ساتویں سے گیارہویں  جماعت  میں زیر تعلیم تھے۔ ان کی عمریں ۱۲؍سے ۱۷؍سال کےدرمیان ہیں۔
 ریسکیو ٹیم کے سربراہ ناننگ سیگِت نے بتایا ہے کہ ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کنکریٹ کی بھاری سلیبیں اور عمارت کے غیر مستحکم حصے امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اگرچہ بھاری مشینری دستیاب ہے لیکن اسے استعمال نہیں کیا جا رہا کیونکہ اس سے مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، عمارت کی غیر قانونی توسیع اور ناقص تعمیر اس حادثے کے ممکنہ اسباب ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں کلاسیز جاری تھیں۔ دوسری جانب متاثرہ طلبہ کے والدین سخت پریشانی کے عالم میں اسکول کے باہر جمع تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK