Inquilab Logo

انسانیت ابھیان ریلی : نفرت مٹانے اور پیغامِ محبت عام کرنیکی کوشش

Updated: March 11, 2023, 9:57 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ناگپورتا ممبئی نکالی گئی ریلی میںانصاف لاؤ دیش بچاؤ،بھارت واسیو نفرت مٹاؤکا نعرہ ۔۱۴؍مارچ کواگست کرانتی میدان پربھارت واسیو نشہ چھوڑو ،نفرت چھوڑونعرے پر ریلی ختم ہوگی

Insaniyat Abhiyan rally officials in Daulat Nagar, Santacruz discussing with each other to contact the people.
انسانیت ابھیان ریلی کےذمہ داران دولت نگر،سانتاکروزمیںلوگوں سے رابطے کے لئے باہم تبادلۂ خیا ل کرتے ہوئے ۔

لک کے موجودہ مخدوش حالات میں نفرت کو ختم کرنے ،محبت کا پیغام دینے اور دلوں کو جوڑنے کے لئے امن کے سفیروں کے ذریعے الگ الگ طریقے سے کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ بتایاجارہا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کے مقابلے امن پسندوںکی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ امن وانصاف اورمحبت عام کرنے کی ایک کوشش ’انسانیت ابھیان ریلی ‘ہے ۔ 
 انصاف لاؤ دیش بچاؤبھارت واسیو نفرت مٹاؤ‘نعرہ بلند کرتے ہوئے الانصاف پبلک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’انسانیت ابھیان ریلی ‘ شروع کی گئی ہے۔یہ ریلی ۱۹؍فروری کوشیوجینتی کے موقع پرناگپور کے سمودھان چوک سے ممبئی کیلئے نکالی گئی اورمختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے جمعہ ۱۰؍مارچ کوسانتا کروز میں پائنیرنگ ہیریٹیج ریزیڈنسی ، دولت نگر، سانتاکروز ( مغرب)پہنچی ۔ یہاں لوگوں سے ملاقات کی گئی ،آج سانتاکروز میں  بڑی میٹنگ کاانعقاد کیاگیا ہے ۔
  ناگپور سے ممبئی تک اس ریلی کےمتعدد پڑاؤ ہیں اوراس کا اختتام ۱۴؍مارچ کوتاریخی اگست کرانتی میدان میں’بھارت واسیو نشہ چھوڑو ،نفرت چھوڑو،نعرے اورخصوصی پروگرام پرہوگا۔علاقے کی سطح پر لوگ جڑتے ہیں اور وہ محبت کا پیغام دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
ریلی کا مقصد اوربلا تفریق مذہب رابطہ
 اس ریلی کا مقصد یہ بتایا گیاکہ ملک میں نفرت اورتشدد کے جو واقعات رونما ہورہے ہیں ، ایک دوسرے کومحض ذات پات اوردھرم کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے اورظلم کی انتہاکرتے ہوئے قتل کرنے سے بھی دریغ نہیںکیا جارہا ہے۔ ایسے میں اس ریلی کے ذریعے علاقے علاقے اورمحلے کی سطح پر بلاتفریق مذہب لوگو ں کوجوڑنا ،ان سے ملاقات کرنا اوران کویہ پیغام دینا کہ ہم انسان ہیں،ہمیںانسانیت کی ڈور میںباندھا گیا ہے ، ہمیں تشدد اورنفرت کوچھوڑکرمحبت کواپنانا ہے اور یہی اس ملک کی خوبصورتی ہے تاکہ نفرت کے اس ماحو ل کوختم کیا جاسکے۔
 اسی طرح اس ریلی میںسیاسی جماعتوں کی کوئی تخصیص یا قید نہیںہے بلکہ کوئی بھی سیاسی جماعت جو امن کی داعی ہو یا کوئی بھی سیاست داں جو اس کے تحت کام کررہا ہو،اس کاحصہ بن سکتا ہے۔ اسی طر ح کسی بھی مذہب کا ماننے والا شخص اس ریلی کاحصہ بن کرامن وانصاف اور بھائی چارے کا پیغام دے سکتا ہے ۔ 
ریلی ممبئی میںکہاں کہاں سے گزرے گی 
 سانتاکروزکے بعدیہ ریلی ماہم ، دھاراوی ، لال باغ ، بائیکلہ ،جے جے ، محمدعلی روڈ، سی ایس ایم ٹی ، گیٹ وے آف انڈیا ہوتے ہوئے اگست کرانتی میدان پر۱۴؍ مارچ کوختم ہوگی۔یہ تفصیلات ’ الانصاف پبلک فاؤنڈیشن ‘کے سربراہ اور ریلی کے ذمہ دار مفتی سالم یمنی چاؤش نے نمائندۂ انقلاب کے استفسار پربتائیں۔
 مفتی سالم نےیہ بھی بتایاکہ’’ جہاںبھی ریلی کا انعقاد کیاجاتا ہے وہاں ریلی کے شرکاء اپنی گاڑیوں سے اترجاتے ہیںاورایک ڈیڑھ کلو میٹر تک پیدل چلتے ہوئے اس آبادی میںپہنچتے ہیں اور لوگوں کو امن ومحبت کاپیغام دیتے ہیں اور ان کو جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اب تک اچھا تعاون مل  رہا ہے اورلوگ اسکی اہمیت سمجھ رہے ہیں  ۔‘‘
 اشتیاق جاگیردار کے مطابق ’’ لوگوں کا اچھا تعاون حاصل ہورہا ہے ، کوشش یہی کی جارہی ہے کہ موجودہ نفرت کے ماحو ل کو پیار ومحبت اورامن و انسانیت میںبدلا جاسکے ۔‘‘ 
 حاجی سہراب خان کے مطابق ’’ اسی طرح کی کوششوں کے ذریعے حالات میں تبدیلی ممکن ہے چنانچہ اس جانب قدم بڑھایا گیا ہے۔‘‘ آصف تنور نے کہاکہ ’’ اب تک جس طرح سے لوگوںنے محبت کا اظہارکیا ہے اس سے امید بندھ رہی ہے کہ اگرکوشش کی جائے تو حالات میں نمایاں تبدیلی ممکن ہے اور نفرت پھیلانے والوں کا جواب محبت سے دیا جاسکتا ہے ۔‘‘ سراج احمداورفیض خان وغیرہ نے بھی اسی طرح کے خیالات اورامید کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK