Inquilab Logo

صفائی مہم کا جوش وخروش ،وزیر اعظم کی بہ نفس نفیس شرکت

Updated: October 02, 2023, 11:11 AM IST | Agency | New Delhi

وزیرداخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور دیگر لیڈروں نے سوچھتا پکھواڑہ کیلئے اپنی خدمات پیش کیں ،وزیر اعظم کا صاف اور صحتمند ہندوستان کا پیغام ۔

Prime Minister Modi cleaning up with wrestler Rankat Benpuria. Photo: INN
وزیر اعظم مودی ریسلرانکت بین پوریا کے ساتھ صفائی کرتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این

مہاتما گاندھی کے ۱۵۴؍ ویں یوم پیدائش سے پہلے ملک بھر میں’سووَچھتا ہی سیوا مہم‘ کے تحت صاف صفائی کی جارہی ہے جسے’ شرم دان‘ کانام دیاگیا ہے۔ اس کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے جم  ٹرینراورفٹ نیس ایکسپرٹ انکت بین پوریا کے ساتھ مل کرصفائی مہم میں شرکت کی جن کے سوشل میڈیا پر۵؍ ملین فالوورز ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر انکت بین پوریا سے گفتگو کرتے ہوئے۴؍ منٹ۴۱؍ سیکنڈ کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں وہ صاف اور صحت مند ہندوستان کا پیغام دے رہے ہیں۔ ستمبر کے من کی بات پروگرام میں  وزیر اعظم  مودی نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ یکم  اکتوبر کو صبح۱۰؍ بجے سے ایک گھنٹے کے لیے صفائی کیلئے  اپنی خدمت پیش کریں۔ وزیر اعظم مودی نے اس خدمت کے لیے’ ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کا نعرہ دیا تھا۔ اس مہم کے لیے ملک بھر میں۶ء۴؍ لاکھ مقامات کا انتخاب کیا گیا۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی بڑے لیڈروں نے مختلف ریاستوں میں جھاڑو لگا کر صفائی کا پیغام دیا۔
مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کو کہا تھا کہ سوچھتا پکھواڑا کا تھیم کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان ہے۔ ملک بھر میں۶ء۴؍ لاکھ سے زیادہ  مقامات کو  اس خدمت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں۳۵؍ ہزار آنگن واڑی،۲۲؍ ہزار بازار،۷؍ ہزار بس اسٹینڈ، ایک ہزارگئو شالائیں اور۳۰۰؍چڑیا گھر شامل ہیں۔
وندے بھارت ٹرینوں میں صفائی کا ہدف 
’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ملک بھر میں چلنے والی۲۹؍ وندے بھارت ٹرینوں کو۱۴؍منٹ میں صاف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کا آغاز بھی یکم اکتوبر سے ہوگا۔ وزیر ریلوے اشوینی ویشنو نے کہا کہ پہلے اس ٹرین کو تقریباً ۲۸؍ منٹ میں صاف کیا گیا اور پھر اسے ۱۸؍ منٹ میں یہ کام کیاگیا۔ اب اس میں کسی نئی ٹیکنالوجی کو شامل کیے بغیر صرف۱۴؍ منٹ لگیں گے۔ صفائی مہم میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ،یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹر  کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈر وں نےبڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جے پی نڈا نے دہلی کی امبیڈکر بستی میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ان کے ساتھ مرکزی وزیر میناکشی لیکھی بھی تھیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مہاتما گاندھی کی اس صفائی مہم کو اسی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ امیت شاہ احمد آباد میں اس مہم میں شامل ہوئےجبکہ یو گی آدتیہ ناتھ نے سیتا پور میں صاف صفائی کی۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ دہلی  میںاس مہم کا حصہ بنے۔اس کے علاوہ جن لیڈروںنے اس سوچھتا پکھواڑہ میں شرکت کی ان میں روی شنکر پرساد،یوپی بی جے پی چیف بھوپیندر سنگھ اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل قابل ذکر ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK