Inquilab Logo

ریلوےکے پروجیکٹ وقت پرپورا کرنے کی ہدایت

Updated: January 16, 2023, 11:00 AM IST | Saeed Ahmad Khan | MUMBAI

ریلوے بورڈ کے سربراہ نے سی ایس ایم ٹی میںماتحت افسران کے ہمراہ اس پر تبادلۂ خیال کیا

In the meeting held at CSMT, Railway Board Chairman Anil Kumar Lahoti and other officers; Photo: INN
سی ایس ایم ٹی میں منعقدہ میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے سربراہ انل کمار لاہوٹی اوردیگر افسران ; تصویر:آئی این این

ریلوے کے پروجیکٹوں کو وقت پرپورا کرنے اورکام جلد نمٹانے کی تلقین کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے سربراہ نے سی ایس ایم ٹی میں ماتحت افسران کے ہمراہ اس بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔اس دوران ممبئی ڈویژن میںویسٹرن اورسینٹرل ریلوے کےکئی اسٹیشنوں پرکام جاری ہے ۔ایسے میں مسافروں کو کافی دقتیں ہورہی ہیں، یہ الگ بات ہے کہ بعد میں انہیں کافی سہولت ملے گی۔
 انل کمار لاہوٹی جو ریلوے بورڈ کے سربراہ ہیں،چند ماہ قبل تک وہ ویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجرتھے، انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی اس دور میںجن پروجیکٹوں پرکام ہورہا تھا، اب اس کی کیا نوعیت ہے۔ انہوںنے ماتحت افسران اورویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر اشوک کمار مشرا (جن کے پاس سینٹرل ریلوے کا اضافی چارج ہے ) سے کہاکہ ’’مسافروں کیلئے سب سے اہم ٹرانسپورٹ ریل ہے ا ورسب سے زیادہ مسافر ریلوے میںسفر کرتے ہیں۔ اس لئے ان کی سہولتوں کے پیش نظر منصوبہ بندی کی جاتی ہےجس کیلئے یہ ضروری ہے کہ کام وقت پرپورا کیا جائے۔اس میںتاخیر سےمسافروں کوپریشانی توہوتی ہی ہے ، دیگرمنصوبوں کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیںاوراس طرح ترقی کی رفتار رک جاتی ہے۔ اس لئے تمام افسران کی خواہ وہ کسی بھی شعبے میںذمہ داری نبھارہےہوں،اس پرنگرانی رکھنا ضروری ہےکہ کام کاج میںتاخیر نہ ہو اورنہ ہی کسی قسم کی بدعنوانی راہ پاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ممبئی سب سے اہم ان معنوں میں ہے کہ یہاں مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس لئے ممبئی ڈویژن میں جاری کام کاج کی نگرانی مزیداہتمام اورباریکی سے کی جانے چاہئے ۔اس سے ریلوے کا بھی فائدہ ہوگا اورمسافروں کووقت پرسہولتیں مہیا کروائی جاسکیں گی جس سے ریلوے میں مسافروں کی تعداد اوربڑھے گی نیزسرمایہ کاری کرنے والی ایجنسیاں اورکمپنیاں بھی اس جانب مزیدمتوجہ ہوںگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK