• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ پرحملوں میں شدت، دن بھر میں ۶۱؍ شہید

Updated: October 02, 2025, 1:22 PM IST | Agency | Gaza

اسرائیلی فوجوں نے غزہ میں ’’خطرناک دنوں‘‘کیلئے تیاری شروع کردی۔

Women migrating in Gaza. Photo: INN
غزہ میں خواتین نقل مکانی کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

غزہ میں امن منصوبہ پر غوروخوض کے بیچ اسرائیلی حملوں میں کسی طرح کی کمی نہیں آئی ہے۔ بدھ کو  علی الصباح   سے اس خبر کے لکھے جانے تک اسرائیلی حملوں میں  ۶۱؍ فلسطینی  شہید ہوئے ہیں۔ان میں سے ۴۴؍ نے غزہ شہر میں  جام شہادت نوش کیا۔ اسرئیل جنوبی غزہ پر حملوں  میں شدت کی تیاری کررہاہے۔اس نے جنوبی  غزہ سے جان بچاکر شمالی غزہ جانے کیلئے بچے واحد راستہ کو بھی بند کردیا ہے۔ 
 حملوں کی شدت کا عالم یہ ہے کہ غزہ میں عالمی ریڈ کراس نے اپنا کام عارضی طور پر معطل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں کارروائی اسرائیلی حملوں میں تیزی کے باعث معطل کی ہے۔ 
  اس بیچ اسرائیلی فوج نے ’خطرناک دنوں‘ کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے غزہ کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے ایلیٹ یونٹس کے اہل کاروں سے ملاقات کی۔انہوں نے فوجیوں کو چوکنا رہنے اور ہر ممکن تیاری کی ہدایت  دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK