• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور چین کے درمیان براہ راست فلائٹ سروس رواں ماہ سے دوبارہ شروع ہوگی

Updated: October 02, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

ہندوستان اور چین نے رواں ماہ کے آخر میں منتخب مقامات سے براہ راست پرواز کی خدمات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف بڑا قدم اٹھایا ہے۔

Indo Sino Flight.Photo:INN
ہندوستان اور چین پرواز۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستان اور چین نے رواں ماہ کے آخر میں منتخب مقامات سے براہ راست پرواز کی خدمات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے جو گزشتہ ۵؍ برسوں سے معطل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:ٹی سی ایس برطرفی: کمپنی برطرفی میں شامل ملازمین کو دو سال تک کی تنخواہ کی پیشکش کر رہی ہے

وزارت خارجہ نے جمعرات کو پریس بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے شہری ہوابازی کے حکام کے درمیان تکنیکی سطح پر ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں یہ معاہدہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک میں منتخب مقامات کو جوڑنے والی براہ راست پروازیں رواں ماہ کے آخر تک دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں۔  قابل ذکر ہے کہ۲۰۲۰ء میں مشرقی لداخ میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد سے براہ راست پروازوں کی خدمات معطل ہیں۔ 
وزارت خارجہ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے، ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات کو بتدریج معمول پر لانے کی حکومت کی کوششوں کے ضمن میں، دونوں ممالک کے شہری ہوا بازی کے حکام براہ راست فضائی خدمات کی بحالی اور نظر ثانی شدہ فضائی خدمات کے معاہدے پر تکنیکی سطح پر بات چیت کر رہے ہیں۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے بعد، اب اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ ہندوستان اور چین میں منتخب مقامات کو جوڑنے والی براہ راست فضائی خدمات رواں ماہ کے آخر تک سردیوں کے موسم کے شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہوسکتی ہیں۔  وزارت نے کہا کہ شہری ہوابازی کے حکام کے درمیان اس معاہدہ سے ہندوستان اور چین کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے میں مزید سہولت فراہم ہوگی، اس طرح دو طرفہ تبادلوں کو بتدریج معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK