• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوئیفاچمپئن لیگ: پیرس سینٹ جرمین اور آرسنل نے میچ جیتے

Updated: October 02, 2025, 10:01 PM IST | London

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے یوئیفا چمپئن لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کو شکست دے دی جبکہ آرسنل کی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں اولمپیاکوس کلب کی ٹیم کو ۰۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔

Paris Saint Germain Players:INN
پیرس سینٹ جرمین ٹیم کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

پیرس سینٹ  جرمین (پی ایس جی )نے یوئیفا چمپئن  لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کو شکست دے دی جبکہ آرسنل کی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں اولمپیاکوس کلب کی ٹیم کو ۰۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ یہ یوئیفا چمپئن  لیگ میں سینٹ پیرس جرمین اور آرسنل کی مسلسل دوسری فتح ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق یوئیفا چمپئن  لیگ میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 

اسپین کے مشہور شہر،بارسلونا کے اسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان بارسلونا اورپیرس سینٹ  جرمین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سینٹ پیرس جرمین کی ٹیم نے میزبان بارسلونا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں ۲؍ گول سے ہرا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:سراج اور بمراہ کے سامنے ونڈیز بلے باز ناکام

سینی میولو اور گونکالو راموس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم سینٹ پیرس جرمین کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ سینٹ پیرس جرمین کی لیگ میں مسلسل دوسری فتح ہے اور اس فتح کے بعد اس کو۳؍ قیمتی پوائنٹس بھی مل گئے ہیں جس کے بعد فاتح ٹیم کے مجموعی پوائنٹس ۶؍ ہوگئے ہیں۔ بارسلونا کی جانب سے واحد گول فیران ٹوریس نے میچ کے۱۹؍ ویں منٹ میں اسکور کیا تھا۔ادھر یوئیفا  چمپئن  لیگ کے ہی ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور اولمپیاکوس کلب کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم اولمپیاکوس کلب کو۰۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔
 بارسلونا کو پی ایس جی کے معیار تک پہنچنے کے لیے دفاع کو مزید بہتر بنانا ہوگا: کوچ ہینسی فلک
 بارسلونا فٹبال کلب ٹیم کے کوچ ہینسی فلک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو اپنے دفاعی کھیل میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ یورپی  چمپئن  پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) جیسے حریفوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔اے ایف پی کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بدھ کی شب یوئیفا  چمپئن  لیگ یوکے گروپ مرحلے کے ایک میچ میں پی ایس جی نے۹۰؍ویں منٹ میں گول کر کے بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں۲؍ گول سے شکست دے دی۔  جرمن کوچ نے کہا کہ پی ایس جی نے جیت کے لئے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا، ہم اپنی بہترین فارم میں نہیں تھے مگر میں اپنی ٹیم پر یقین رکھتا ہوں کہ وہ آئندہ میچ میں ایسی غلطیاں نہیں دُ ہرائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس جی کے کھیل کی حکمت عملی شاندار ہے۔ ان کے نوجوان کھلاڑیوں کے پاس مہارت بھی ہے اور تیزرفتار بھی، وہ بارسلونا کے خلاف واقعی بہت اچھا کھیلے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK