• Mon, 05 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی سی سی آئی کی ہدایت، کے کے آر نے مستفیض الرحمان کو نکال دیا

Updated: January 03, 2026, 8:31 PM IST | New Delhi

بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد کے کے آر نے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو ٹیم سے نکال دیا ہے، اس بات کی تصدیق کے کے آر نے اپنے آفیشیل ایکس اکاؤنٹ پر کی ہے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے سفارتی کشیدگی اور حالیہ حالات کے پیش نظر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ہدایت دی تھی کہ وہ آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکیلئے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ریلیز کرے۔ یہ فیصلہ کھلاڑی کی شمولیت پر پیدا ہونے والے سیاسی اور مذہبی تنازع کے پس منظر میں سامنے آیا تھا۔

Bangladesh fast bowler Mustafizur Rahman. Photo: INN
بنگلہ دیش کے تیز گیند بازمستفیض الرحمان۔ تصویر: آئی این این

کے کے آر کا بیان

مستفیض الرحمان کو کے کے آر نے ۲ء۹؍ کروڑ روپے میں خریدا لیکن اب وہ اس اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اپنے بیان میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے کہا کہ ’’کولکاتا نائٹ رائیڈرز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بی سی سی آئی/آئی پی ایل نے بطور آئی پی ایل نگراں یہ ہدایت دی تھی کہ مستفیض الرحمان کو آنے والے آئی پی ایل سیزن میں اسکواڈ سے نکال دے۔ انہیں بی سی سی آئی کی ہدایت کے مطابق مناسب کارروائی اور مشاورت کے ساتھ نکال دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل کے ضابطے میں میں رہ کر بطور متباد نیا کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دے گی اور بقیہ تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ــ‘‘

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے سنیچر کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ہدایت دی کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ء سیزن کیلئے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے ریلیز کرے۔ یہ فیصلہ نئی دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا، جو دسمبر میں بنگلہ دیش میں ایک ہندو شخص کے قتل کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ ہندوستان نے ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی بارہا مذمت بھی کی ہے۔ سنیچرکو بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رحمان کو اپنی ٹیم سے ریلیز کریں، حالیہ دنوں میں ہر طرف جو حالات بنے ہیں اُن کی وجہ سے۔ سائیکیا نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بورڈ ٹیم کو رحمان کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل: کولکاتا نائٹ رائیڈر میں بنگلہ دیشی کھلاڑی کی شمولیت پرسیاسی تنازع

کولکاتا نائٹ رائیڈرز، جس کے شریک مالک اداکار شاہ رخ خان ہیں، نے۱۶؍ دسمبر کو ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں رحمان کو خریدا تھا۔ ۳۰؍ سالہ رحمان نیلامی کے پول میں شامل سات بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں واحد تھے جنہیں خریدار ملا۔ فرنچائز نے چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے ساتھ بولی کی جنگ کے بعد رحمان کو ۲ء۹؍کروڑ روپے کے معاہدے پر خریدا تھا۔ 
ٹیم نے سنیچرکو اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے بورڈ کی ہدایت کے بعد کھلاڑی کو ریلیز کر دیا ہے۔ فرنچائز میں رحمان کی شمولیت تنازع کا سبب بنی تھی، جہاں سیاسی جماعتوں اور مذہبی لیڈران نے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جگدگرو سوامی رام بھدراچاریہ نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو شامل کرنے پر اداکار کو’’غدار‘‘ قرار دیا تھا۔ ایک اور ہندو روحانی پیشوا دیوکنندن ٹھاکر، نے بھی بنگلہ دیش کی صورتحال کے پیش نظر رحمان کو ٹیم میں لینے پر تنقید کی تھی۔ شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے) نے بنگلہ دیشیوں کو’’دشمن‘‘قرار دیا اور کہا کہ اگر شاہ رخ خان نے رحمان کو اسکواڈ میں برقرار رکھا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ قوم کے جذبات کو نہیں سمجھتے۔ ’دی ہندو‘ کے مطابق پارٹی نے کہا، ’’وہ ملک کو دہشت زدہ کر رہے ہیں، اور شاہ رخ خان کو اس وقت ملک کے تئیں شکرگزاری دکھانی چاہئے۔ ان کھلاڑیوں کا بائیکاٹ کریں، ہندوستانی کھلاڑیوں کو منتخب کریں۔ ‘‘
بتا دیں کہ مستفض الرحمان۲۰۱۶ء سے اب تک آئی پی ایل کے آٹھ سیزنز کھیل چکے ہیں۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد، ممبئی انڈینز، دہلی کیپیٹلز، چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ آنے والا سیزن کولکاتا نائٹ رائیڈرز کیلئےان کا پہلا سیزن ہونا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK