• Sat, 14 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران: اسپتال میں آتشزدگی، ۹؍ مریض ہلاک، دیگر زخمی

Updated: June 18, 2024, 4:48 PM IST | Tehran

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مشرقی شہر رشت کے قائم اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۹؍ مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی حکام نے ۱۴۰؍ افراد کی جانیں بچائی ہیں جن میں سے ۱۲۰؍ کو علاج کیلئے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

The hospital where there is a fire. Image: X
وہ اسپتال جہاں آگ لگی ہے۔ تصویر: ایکس

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مشرق میں ایک اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۹؍ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے دارلحکومت تہران سے ۳۳۰؍ کلومیٹر کی دوری پر رشت شہر میں کےقائم اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر ۳۰؍ منٹ پر آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں ۶؍ خواتین اور ۳؍ مرد مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف نھے ریاستی ٹی وی میں کہا کہ تہہ خانے میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ میں خرابی کی وجہ سےآتشزدگی ہوئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

امدادی کارکنان کو اسپتال کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

مومنی نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کارکنان نے اسپتال میں پھنسے ۱۴۰؍ سے زائد افراد ، مریضوں اور اسپتال کے عملے کو بچایا ہے اور ان میں سے ۱۲۰؍ افراد کو علاج کیلئے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نصف رات میں اسپتال کے اندر سے دھواں نکل رہا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK