Inquilab Logo Happiest Places to Work

آبنائے ہرمز میں۲؍ جہازوں پر ایران کی فائرنگ، ایک ہندوستانی جہاز بھی شامل

Updated: April 19, 2026, 12:17 AM IST | Tehran

امریکی ناکہ بندی ختم نہ ہونے کی وجہ سے ایران نے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو وارننگ شاٹ دے کر واپس کیا جارہا ہے

There are many such ships parked in the Strait of Hormuz.
آبنائے ہرمز میں ایسے کئی جہاز رُکے ہوئے ہیں

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ناکہ بندی ختم نہ ہونے کی وجہ سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا ہے اور اب اس پابندی کی خلاف ورزی جو کو ئی بھی کر رہا ہے اسے وارننگ شاٹ دے کر لوٹایا جارہا ہے۔ اسی کے تحت  ایرانی نیوی نے کچھ جہازوں پر فائرنگ کر دی ۔  ایران کے ذریعہ تازہ ناکہ بندی کے بعد سمندر میں جہازوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیںجبکہ وہاں سے گزر رہے ۲؍جہازوں پر گولی باری کی گئی ہے۔ اس میں ایک ہندوستانی جہاز کے شامل ہونے کی اطلاع ہے۔
 نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک ہندوستانی جہاز پر حملہ ہوا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس حملہ میں جہاز پر موجود کسی بھی عملہ کے اہلکار کو چوٹ نہیں پہنچی ہے اور نہ جہاز کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف شپنگ حالات پر نظر بنائے ہوئے  ہیں اور جہاز کے ملازمین کی سیکوریٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی بقیہ ہندوستانی پرچم والے جہازوں کی حفاظت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ہندوستانی جہاز پر فائرنگ واقعہ کے بعد ہندوستان نے ایرانی سفیر کو طلب بھی کیا ہے۔اطلاع کے مطابق لبنان   جنگ بندی کے بعد سے اب تک اس سمندری راستہ سے ۹؍ ہندوستانی جہاز گزرچکے ہیں، کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی  لیکن  آبنائے بند کرنے کےبعد کئی جہاز قطار میں ہیں۔
  ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سیکوریٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے واضح لفظوں میں کہا کہ اب اس راستہ سے گزرنے والے ہر کمرشیل جہاز کو  ایرانی نیوی سے اجازت لینی ہوگی۔ ایران کے اس جارحانہ قدم کے بعد امریکہ کے ساتھ کشیدگی پھر عروج پر ہے۔ اس کا براہ راست اثر عالمی سپلائی سیریز اور سیکوریٹی پر پڑے گا  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK