Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ زدہ ایران میں موجود ہندوستانی نوجوان کا وطن لوٹنے سے انکار

Updated: June 25, 2025, 5:11 PM IST | Bhopal

جنگ زدہ ایران میں موجود ہندوستانی نوجوان نے وطن لوٹنے سے انکار کردیا، مذہبی تعلیم حاصل کرنے گئے ۳۰؍ سالہ ابرار علی کا کہنا ہے کہ وہ ایسے حال میں وہاں سے لوٹا تو ایرانی کیا کہیں گے۔

Abrar Ali. Photo: INN
ابرار علی۔ تصویر: آئی این این

حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے دوران حکومت ہند نے اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کیلئے آپریشن سندھو کا آغاز کیا، جس کے تحت ایران میں موجود سیکڑوں ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا، لیکن مدھیہ پردیش کی راجدھانی سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ ابھی بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں، اور انہوں نے وطن لوٹنے سے انکار کر دیا ہے۔بھوپال کے نشاط پور علاقے سے تعلق رکھنے والا ابرار علی چار سال سے ایران میں عالمیت کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، اس کا کہنا ہے کہ ایسے برے وقت میں وہ ایران کو چھوڑ کر نہیں آسکتا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ادیشہ: گائے کی غیر قانونی اسمگلنگ کا الزام، ۲؍ دلت افراد پر تشدد،۶؍ افراد گرفتار

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اس کی والدہ شاہ نور نے بتایاکہ ’’ میرا بیٹا چار سال سے ایران میں تعلیم حاصل کر رہاہے ، جب ہم نے اسے واپس آنے کیلئے کہا تو اس نے کہا کہ دوران جنگ میں یہاں سے لوٹ گیا تو یہاں کی عوام کیا سوچے گی؟‘‘ ابرار نے مزید اپنی والدہ سے کہا کہ اس نے ایران کا نمک کھایا ہے، اور وہ اس ملک سے وفاداری کرے گا۔ابرار کے بھائی عابد علی نے کہا کہ  ابرار مولویت کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایران گیا تھا، چار سال ہو چکا ہے، ایک سال باقی ہے۔ساتھ ہی عابد نے وزیر اعظم مودی کے تعلق سے کہا کہ وہ ایک عالمی لیڈر ہیں، ساری دنیا ان کو جانتی ہے، اگر وہ چاہیں تو یہ جنگ رکوا سکتے ہیں۔میں مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایران اسرائیل کے درمیان جاری جنگ رکوا دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK