فیس پیک لگانے سے نہ صرف آپ کے چہرے پر چمک آتی ہے بلکہ اس سے آپ کی رنگت بھی کافی نکھر جاتی ہے۔ لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک اچھے فیس پیک کے استعمال کے بعد بھی آپ کو نتیجہ بہتر نہیں مل پاتا۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 2:20 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
فیس پیک لگانے سے نہ صرف آپ کے چہرے پر چمک آتی ہے بلکہ اس سے آپ کی رنگت بھی کافی نکھر جاتی ہے۔ لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک اچھے فیس پیک کے استعمال کے بعد بھی آپ کو نتیجہ بہتر نہیں مل پاتا۔
فیس پیک لگانے سے نہ صرف آپ کے چہرے پر چمک آتی ہے بلکہ اس سے آپ کی رنگت بھی کافی نکھر جاتی ہے۔ لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک اچھے فیس پیک کے استعمال کے بعد بھی آپ کو نتیجہ بہتر نہیں مل پاتا۔ اس کیلئے آپ اپنے فیس پیک کو ذمہ دار ٹھہرا کر دوسرے فیس پیک کا انتخاب کرتی ہیں۔ لیکن کیا وہ پیک بھی آپ کو پسندیدہ نتیجہ دینے میں کامیاب ہوا؟ آپ کا جواب شاید نہ ہو کیونکہ ضروری نہیں کہ آپ غلط پیک بھی استعمال کر رہی ہیں۔ کئی بار فیس پیک استعمال کرتے وقت کی جانے والی کچھ غلطیاں آپ کو صحیح رزلٹ نہیں دیتی ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے غلط پیک چن لیا ہے۔ جی ہاں! جیسے ہر چیز کے کچھ طریقے ہوتے ہیں ویسے ہی کچھ فیس پیک کے ساتھ بھی ہے۔ تو آیئے اس بارے میں تفصیل سے جانیں:
نہانے سے پہلے نہیں بعد میں فیس پیک لگائیں
اکثر ہم نہانے سے پہلے فیس پیک کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ فیس پیک سے جڑی ایک بڑی غلطی ہے۔ ہمیشہ فیس پیک نہانے کے بعد لگائیں۔ کیونکہ نہانے کے بعد ہماری جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور ایسے میں فیس پیک اچھی طرح جلد کی گہرائی میں جا کر اپنا اثر دکھاتا ہے۔
فیس پیک کو سوکھنے نہ دیں
اکثر فیس پیک لگانے کے بعد ہم اسے ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں اور اسے ہٹانے کیلئے اسکے سوکھنے کا انتظار کرتے ہیں مگر آپ ایسی غلطی نہ کریں۔ اس سے جلد کی نمی ختم ہو جاتی ہے اور جھریوں کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ فیس پیک ہٹانے کیلئے ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ متعین کرلیں (فیس پیک کریم کی ٹیوب پر دیئے گئے ٹائم کو بھی دیکھ لیں) اور اس متعین وقت کے بعد اسکے سوکھنے سے پہلے اسے ہٹا لیں۔ اس درمیان یہ سوکھنے لگے تو اس پر تھوڑا عرق ِ گلاب لگائیں۔
مساج بھی کریں
کیا آپ بھی فیس پیک لگا کر اسے ایسے ہی چھوڑ دیتی ہیں؟ تو اپنی اس عادت کو تھوڑا بدلیں۔ فیس پیک لگاتے وقت تقریباً ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ تک انگلیوں سے چہرے کا مساج کریں۔ اس سے فیس پیک جلد کی گہرائی میں جاکر اپنا اثر دکھائے گا۔
ٹونر کو نظر انداز نہ کریں
فیس پیک ہٹانے کے بعد جلد کو ایسی ہی نہ چھوڑیں۔ چہرہ دھونے کے بعد اسے اچھی طرح پونچھ کر ٹونر یا عرق ِ گلاب لگائیں۔ اس سے جلد کی تابناکی میں اضافہ ہوگا۔
صابن کا استعمال نہ کریں
فیس پیک ہٹانے کے لئے صابن کا استعمال نہ کریں۔ اسے صرف سادھے پانی سے دھوئیں۔
بات چیت نہ کریں
جب آپ فیس پیک لگائیں اس دوران بات چیت کرنے سے اجتناب برتیں۔ کیونکہ چہرے میں حرکت سے اس پر کھینچاؤ ہوگا اور فیس پیک پر لائنیں آئیں گی۔ اس سے فیس پیک پوری طرح سے اثر نہیں کرے گا۔