ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے اصفہان میں امریکی سی۱۳۰؍معاون طیارہ مار گرایا ، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ طیارہ ایرانی افواج کے مشترکہ آپریشن میں تباہ کیا گیا، ابھی تک امریکی طرف سے کوئی سرکاری جواب موصول نہیں ہوا۔
EPAPER
Updated: April 05, 2026, 5:02 PM IST | Tehran
ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے اصفہان میں امریکی سی۱۳۰؍معاون طیارہ مار گرایا ، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ طیارہ ایرانی افواج کے مشترکہ آپریشن میں تباہ کیا گیا، ابھی تک امریکی طرف سے کوئی سرکاری جواب موصول نہیں ہوا۔
ایران نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ اس نے جنوبی اصفہان میں ایک امریکی سی ۱۳۰؍معاون طیارہ مار گرایا۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے ایرانی پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ طیارہ پولیس اسپیشل فورسیز اکائی کی بھاری فائرنگ سے تباہ کیا گیا۔سرکاری نیوز ایجنسی ’’ارنا‘‘ کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایرو اسپیس فورس، زمینی یونٹس، عوامی اور بسیج فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کے مشترکہ آپریشنز نے دشمن کے طیارے کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔‘‘سرکاری ٹیلی ویژن چینل پریس ٹی وی نے ٹیلیگرام پر مبینہ طور پر گرائے گئے طیارے کے ملبے کی تصاویر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی پرچم والے جہاز ’’گرین آشا‘‘آبنائے ہرمز عبور کر لیا
دریں اثناء سوشل میڈیا پر کچھ ابتدائی امریکی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران میں گرائے گئے ایف۱۵؍جنگی طیارے کے دوسرے عملے کے رکن کو بچانے کی کارروائی کے دوران، امریکی افواج نے اپنا ہی طیارہ اڑا دیا تاکہ وہ ایرانی ہاتھوں میں نہ پڑے۔تاہم ایرانی دعووں پر امریکہ کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔بعد ازاں علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے۲۸؍ فروری کو ایران پر مشترکہ حملہ کیا، جس میں اب تک۱۳۴۰؍ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے ساتھ اردن، عراق اور خلیجی ممالک (جہاں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں) کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور میزائلوں سے حملے کئے۔ اس کے علاوہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔