Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کی اسرائیل کو وارننگ ، اب حملہ کیا تووجود مٹادیں گے

Updated: July 10, 2026, 11:22 PM IST | Tehran

سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل نے بیان جاری کرکے صہیونی ملک کو انتباہ دیا، اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان

Due to Iran`s control of Hormuz, commercial ships are passing through Oman`s routes.
ہرمز پر ایران کے کنٹرول کی وجہ سے تجارتی جہاز عمان کے روٹس سے گزررہے ہیں

ایران نے اسرائیل کے لئے انتہائی سخت وارننگ جاری کی ہے۔ اس نے  خبردار کیا ہے کہ اگر  اسرائیل کی جانب سےاس کی اہم تنصیبات یا بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جس سے اسرائیل کا وجود ہی مٹ جائے گا ۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے یہ انتباہ جاری کیا اور کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کیخلاف کسی بھی کارروائی کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
  اس سے قبل اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل کسی بھی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اس کے لئےجو بن پڑے وہ کرے گا۔ نیتن یاہو کے اسی بیان پر ایران کی نیشنل سیکوریٹی کونسل نے ردعمل دیا ہے۔ اس نے اسرائیل اور امریکہ دونوں پر واضح کردیا ہے کہ ایران اب مزید حملے برداشت نہیں کرے گا۔ اگر اب دوبارہ حملے ہوئے تو اسرائیل کو اس کا بہت بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل دوبارہ حملوں کی تیاری کررہا ہے۔ 

iran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK