• Sun, 25 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کا امریکہ کو انتباہ: معمولی حملہ بھی اعلان جنگ ہوگا

Updated: January 24, 2026, 11:16 PM IST | Tehran

تہران کے مطابق وہ خود کو سپر پاور سمجھنے والے ملک کے دانت کھٹے کرنے کی طاقت رکھتا ہے، نئی دہلی میں سفیر نے کہا: ایران تیار ہے، خامنہ ای کسی بنکر میں نہیں چھُپے ہیں

People in Iran protest against the United States. (File photo)
ایران میں عوام امریکہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔ (فائل فوٹو)

ایران کی جانب امریکی فوج  اور بحری بیڑہ روانہ کئے جانے کے ایک روز بعد سنیچر کو تہران  نے پھر واشنگٹن کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین پر چھوٹے سے چھوٹا حملہ بھی اعلان جنگ تصور کیا جائےگا۔ اسلامی جمہوریہ  نے یہ دھمکی صرف امریکہ کو نہیں دی بلکہ مشرق وسطیٰ میں اس کے بغل بچہ اسرائیل کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔  تہران نے  امریکہ اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کیا  ہے کہ اس کی سرزمین پر کسی بھی نوعیت کا حملہ چاہے وہ محدود ہو یا سرجیکل نوعیت کا ہو، مکمل جنگ  کا اعلان تصور کیا جائے گا۔ اِدھر ممبئی میں ایران کے قونصل جنرل سعید رضا  مسیح مطلق نے بھی اعلان کیا ہے کہ  تہران اپنے دفاع کیلئے تیار ہے اور پوری قوت کے ساتھ جواب دیگا۔
کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کو تیار
  ممبئی میں  انہوں نے ایک میڈیا ادارہ  سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک سے زائد بار ثابت کرچکاہے کہ  وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی پوری طاقت رکھتا ہے۔  انہوں  نے بطور مثال  غزہ جنگ  کے دوران  اسرائیل  کے ساتھ ۱۲؍ دنوں کی جنگ کا حوالہ دیا۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بنکر میں منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک  کے سربراہ کی طرح انہیں بھی سیکوریٹی اہلکار ان کی حفاظت  پر مامور ہیں ،’’تاہم  ایسا نہیں ہے  کہ وہ بنکر یا کسی اور پناہ گاہ میں چھپے ہوئے ہیں۔‘‘
پورے  ایران میں ہائی الرٹ
   اس بیچ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں  کے توسط سے ایران سے ملنےوالی رپورٹوں  کے مطابق    ایرانی حکام نے تصدیق کی  ہے کہ امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ ہے اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج مکمل طور پر تیار ہے۔ حکام  نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی  بلکہ فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ 
پاسداران ِ انقلاب کی امریکہ کو وارننگ
  ایک روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل محمد پاکپور بھی امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی ممکنہ مہم جوئی سے باز رہنے کی سخت وارننگ دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ ایرانی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں، ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں  اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے احکامات کا انتظار ہے۔ انہوں  نے دشمن کو کسی غلط فہمی میں نہ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ ایران نے اپنے دفاعی نظام اور قومی سلامتی کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا لیا ہے۔ ‘‘
 صورتحال پر باریکی سے نظر 
  ایران کے ایک سینئر  اہلکار نے رازداری کی شرط پر بتایا کہ ممکنہ کشیدگی کے پیشِ نظر ایران کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ تہران ’’آنے والے دنوں میں‘‘ خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے اور اضافی امریکی افواج کی آمد پر نظر رکھے ہوئےہے۔ عہدیدار نے کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ اس فوجی اجتماع کا مقصد حقیقی تصادم نہیں ہے، لیکن ہماری فوج بدترین صورتحال کیلئے تیار ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK