Inquilab Logo Happiest Places to Work

آبنائے ہرمز میں نئی مساوات شکل اختیار کر رہی ہے: ایرانی اسپیکر

Updated: May 05, 2026, 9:00 PM IST | Tehran

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں نئی مساوات شکل اختیار کر رہی ہے، جبکہ بحری جہازوں کی آمدورفت اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

حکمت عملی کے لحاظ سے انتہائی اہم آبی گزرگاہ میں جاری کشیدگی کے درمیان امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے لکھا، ’’بحری جہازوں کی آمدورفت اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ناکہ بندی کر کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ تاہم، ان کی شرارت کمزور پڑ جائے گی۔‘‘تاہم قالیباف نے دعویٰ کیاکہ موجودہ صورتحال کا جاری رہنا امریکہ کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کا آبنائے ہرمز پر امریکہ و یو اے ای کو انتباہ:سیاسی بحران کا فوجی حل نہیں

واضح رہے کہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے۲۸؍ فروری کو ایران پر حملے کے علاقائی کشیدگی پیدا ہوگئی۔جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا۔دریں اثناء پاکستان کی ثالثی کے سبب اپریل کو جنگ بندی نافذ ہوئی، لیکن اسلام آباد میں مذاکرات پائیدار معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ تا ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی کو بغیر کسی مقررہ حد کے بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھئے: گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے، وہ سفارتکاری کا راستہ چاہتا ہے یا تصادم کا ؟

علاوہ ازیں ۱۳؍ اپریل سے، امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری آمدورفت کو نشانہ بناتے ہوئے بحری ناکہ بندی نافذ کر دی ہے، اور آبنائے ہرمز کی دوسری جانب اپنے جنگی جہازوں کی تعیناتی کے ذریعے اسے مکمل طور پر بند کردیا، حالانکہ امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ وہ اس آبنائے سے گزرنے والے تحادیوں کے جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی، لیکن ایرانی میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر کوئی جہاز ہرمز سے گزرنے کی ہمت نہیں کر پارہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK