ایرانی ٹینس کھلاڑی حنا شعبان پور نے اسرائیلی کھلاڑی سے فائنل مقابلے کی بجائے احتجاجاً کھیل سے دستبردار ی کا اعلان کردیا، وہ اپنی ترک پارٹنر کے ہمراہ فیصلہ کن انداز میں فائنل میں پہنچی تھیں۔
EPAPER
Updated: May 10, 2026, 8:19 PM IST | Ankara
ایرانی ٹینس کھلاڑی حنا شعبان پور نے اسرائیلی کھلاڑی سے فائنل مقابلے کی بجائے احتجاجاً کھیل سے دستبردار ی کا اعلان کردیا، وہ اپنی ترک پارٹنر کے ہمراہ فیصلہ کن انداز میں فائنل میں پہنچی تھیں۔
ایرانی جونیئر ٹینس کھلاڑی، حنا شعبان پور، نے اتوار کوجے۶۰؍ ترکی ورلڈ ٹور فائنل سے دستبرداری اختیار کر لی، کیونکہ انہوں نے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجاً اسرائیلی حکومت کی نمائندگی کرنے والے مدمقابل کھلاڑی کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ ایرانی قومی ٹیم کی نمائندہ شعبان پور نے ڈبلز فائنل سے اس وقت دستبرداری اختیار کی جب یہ تصدیق ہو گئی کہ مخالف ٹیم میں روس اور اسرائیلی کے کھلاڑی شامل تھے۔جبکہ وہ اپنی ترک پارٹنر کے ہمراہ فیصلہ کن انداز میں فائنل میں پہنچی تھیں۔اس کے علاوہ ایرانی ٹینس کھلاڑی سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بھی پہنچی تھیں، جہاں انہیں ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی کے خلاف سخت اور شاندار مقابلے کے بعد شکست ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: گلوبل صمود فلوٹیلا کے دو کارکنوں کو اسرائیل جلد رہا کرے گا
بعد ازاں اپنے فیصلے کے بارے میں ایک بیان میں شعبان پور نے فلسطینی بچوں اور خواتین کے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حالیہ قتل عام کا حوالہ دیا۔ان کی دستبرداری مسلم اکثریتی ممالک کے ایتھلیٹس کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں میں اسرائیلی مخالفین کے خلاف کھیلنے سے انکار پر مبنی احتجاجی تحریک میں ایک تازہ ترین اضافہ ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل گزشتہ دو سال سے غزہ میں عام فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کے نتیجے میں ۷۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ شہری بستی پر بمباری کے نتیجے میں پورے غزہ کی آبادی بے گھر ہوگئی۔ اسرائیل کی اس سفاکی خلاف دنیا بھر میں امن پسندوں نے احتجاج کیا ، جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات بھی شامل ہیں۔ ایرانی کھلاڑی کا اسرائیلی کھلاڑی کے نہ کھیلنے کا فیصلہ بھی اسی احتجاج کا ایک حصہ ہے۔