Updated: November 25, 2023, 4:51 PM IST
| Dublin
آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیووارڈکر نے جمعرات کو ڈبلن میں پیش آنے والے تشدد کےحوالےسے کہا کہ مظاہرین نے پولیس سےلڑائی کی اور دکانوں کو لوٹا۔ نفرت نے انہیں ایسا کرنے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ان کی حکومت تشدد میں ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے قانون کے ہر ذرائع کا استعمال کرے گی اورآئر لینڈ کے نفرت اور اشتعال انگیزی کے قوانین میں جدت لائی جائے گی۔
ڈبلن میں ہونے والے تشدد کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی
آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے جمعہ کو ڈبلن میں پیش آنے والی واردات کے تعلق سے کہا کہ ڈبلن کے ایک اسکول میں ہونے والی چاقو زنی کے بعد مظاہرین نے پولیس سے لڑائی کی اور دکانوں کو لوٹا۔ انہیں ایسا کرنے کی ترغیب نفرت نے دی۔ وہ آئرلینڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بنے ہیں۔
خیال رہے کہ جمعرات کو آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی واردات ہوئی تھی جس میں ۳؍ طلبہ کے زخمی ہونے کے بعد فساد جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایسا تشدد دہائیوں میں نہیں دیکھا گیا۔ پولیس نے اس کیلئے ۳۴؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ وراڈکر نے اس تشدد کو ’’مجرمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں جو لوگ ملوث تھے، انہوں نے ڈبلن، آئرلینڈ، اپنے آپ اور اپنے خاندانوں کو شرمندہ ہونے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے وطن کی محبت میں نہیں آئرش لوگوں کو بچانے کیلئے ایسا کیا۔ انہوں نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ ان میں نفرت تھی۔ انہیں تشدد پسند ہے۔ انہیں افراتفری اور دوسروں کو تکلیف پہنچانا پسند ہے۔
خیال رہے کہ ڈبلن میں یہ بد امنی تب پھیلی تھی جب ایک پانچ سالہ بچی کو مبینہ چاقوزنی میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ بعد ازیں ۲؍ بچے، ایک خاتون اور حملے کا مشتبہ ملزم بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ حملہ آور کی قومیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہوں نے، جسے پولیس نے صرف پچاس کی دہائی کے آدمی کے طور پر بیان کیا، حملے کے بعد بدامنی کو ہوا دینے میں مدد کی۔ پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ دائیں محاذ کے نظریات کا پاگل پن ہے جس نے اس تشدد کو ہوا دی ہے۔
وراڈکر نے مزید کہا کہ ایک ملک کے طور پر ہمیں آئر لینڈ کو کارآمد بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اسے ایسے بزدلوں سے دور کرنے کی ضرورت ہے جو منظر عام پر آنے سے کتراتے ہیں اور ہمیں اپنے تشدد سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ ان کی حکومت تشدد میں ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے قانون کے ہر ذرائع کا استعمال کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ آنے والے ہفتوں میں ان کی حکومت ایسے قوانین منظور کرے گی جن کے ذریعے پولیس تفتیش کے دوران اکٹھے کئے گئے سی سی ٹی وی ثبوتوں کا بہتر استعمال کر سکے گی۔ وزیر اعظم کے مطابق آئر لینڈ نفرت اور اشتعال انگیزی سے متعلق اپنے قوانین میں جدت پیدا کرےگا۔