• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل` کیلئے کمپنی کی حمایت کو بےنقاب کرنے پر امیزون کا فلسطینی ملازم برطرف

Updated: October 15, 2025, 10:19 PM IST | Washington

عالمی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی امیزون نے فلسطینی سافٹ ویئر انجینئر کو برخاست کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی انجینئر، احمد شہریور نے کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دفاعی سطح پر کام کرنے والے کلاؤڈ معاہدے پر احتجاج کیا تھا۔

Ahmed Shahrour. Photo: X
فلسطینی انجینئر، احمد شہریور۔ تصویر: ایکس

 عالمی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی امیزون نے فلسطینی سافٹ ویئر انجینئر کو برخاست کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی انجینئر، احمد شہریور نے کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دفاعی سطح پر کام کرنے والے کلاؤڈ معاہدے پر احتجاج کیا تھا۔۲۹؍ سالہ فلسطینی انجینئر احمد شہریور کو پہلے کمپنی کے اندرونی چینلز پر اسرائیل کے ساتھ شراکت پر تنقید کرنے پر معطل کیا گیا تھا، بعدازاں انہوں نے سیئاٹل کے امیزون ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا اور فلائرز بھی تقسیم کیے۔  فلسطینی انجینئر کے مطابق امیزون گوگل کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت اور عسکری اداروں کو کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے والے پروجیکٹ کا حصہ ہے جو کہ اسرائیلی فوجی اور انتظامی کارروائیوں کو ٹیکنالوجی مہیا کرتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت امیزون اور گوگل اسرائیلی حکومت کو ڈیٹا اسٹوریج، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی خدمات دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھے: جنگ بندی کے باوجود غزہ میں گولہ باری،۷؍فلسطینی شہید

فلسطینی انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی آپریشنز، نگرانی اور انتظامی کنٹرول کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔ امیزون نے اپنے مؤقف میں کہا کہ احمدر شہریور کی سوشل میڈیا پوسٹس کمپنی کی پالیسیز کی خلاف ورزی کر رہی تھیں، برخاستگی سے قبل اِن کے کچھ پیغامات دہشت پھیلانے یا دباؤ ڈالنے والے قرار دیے گئے تھے۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کے درمیان امتیازی برتاؤ، ہراسگی یا دھمکی آمیز رویے کو برداشت نہیں کرتی۔ دوسری جانب احمد شہریور کے حامیوں نے اِن کی برخاستگی کو سیاسی مؤقف رکھنے کا نتیجہ قرار دیا ہے، امیزون کے متعدد کارکن تنظیموں نے اس برطرفی کو اظہارِ رائے دبانے کی روِش قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK