• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں گولہ باری،۷؍فلسطینی شہید

Updated: October 15, 2025, 9:39 AM IST | Agency | Gaza

اس دوران گزشتہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے۲؍ شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے.

Israel has carried out drone attacks in Gaza City and Khan Younis. Photo: INN
اسرائیل نے غزہ سٹی اور خان یونس میں ڈرون سے حملے کئے ہیں۔ تصویر: آئی این این
قابض اسرائیلی افواج  کے مسلح ڈرون طیاروں نے منگل کی صبح غزہ شہر اور خان یونس کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں۷؍بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس دوران گزشتہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے دو شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔ اسرائیل کی تازہ جارحیت کے بعد ۶؍ شہداء کی لاشیں غزہ کے المعمدانی اسپتال اور۳؍شہداء کی لاشیں خان یونس کے ناصر اسپتال منتقل کی گئیں۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ منگل کو کئے گئے  حملوں میں ۷؍ شہری موقع پر ہی شہید ہوئے جبکہ ۲؍ دیگر فلسطینی پہلے کے اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گئے۔غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں قابض اسرائیلی ڈرون طیاروں نے اپنے گھروں کا ملبہ دیکھنے والے شہریوں پر براہ راست میزائل فائر  کئے جس کے نتیجے میں۵؍ شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
اسی دوران مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خان یونس کے مشرقی علاقے الفخاری میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں نوجوان بکر ابو مور شہید اور ایک فلسطینی زخمی ہوا۔خان یونس کے جنوبی حصے میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس سے مزید ۲؍ شہری زخمی ہو گئے۔جبالیہ کے حلا وہ کیمپ میں بھی صہیونی فوجی گاڑیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح خان یونس کے مشرقی علاقے میں۲؍ شہری  سابقہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گئے۔ ان میں ایک شہید کی شناخت عبد اللطیف عدنان ابو طعیمہ کے نام سے ہوئی جو پانچ ماہ قبل عبسان الکبیرہ قصبے پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK