• Thu, 25 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کا غزہ سے کبھی نہ نکلنے کا اعلان

Updated: December 25, 2025, 2:27 PM IST | Agency | Tel Aviv

اسرائیلی وزیر دفاع کٹز کے مطابق اسرائیلی فوج کبھی بھی غزہ پٹی سے پوری طرح سے دستبردار نہیں ہوگی۔

People walk through destroyed buildings in Gaza. Picture: AP/PTI
غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان سے لوگ گزر رہے ہیں۔ تصویر: اےپی/پی ٹی آئی
اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کبھی بھی غزہ سے مکمل طور پر انخلاء نہیں کرے گا۔ منگل کو خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج کبھی بھی غزہ  پٹی سے پوری طرح سے دستبردار نہیں ہوگی اور فلسطینی  علاقےمیں آرمی یونٹ قائم کیا جائے گا۔ 
اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے دستخط شدہ امن منصوبے میں اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ شامل ہے اور علاقے میں اسرائیلی شہری بستیوں کی دوبارہ قیام کو مسترد کیا گیا ہے۔ ان سب کے باوجود انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج پورے غزہ میں تعینات رہیں گی۔ 
کاٹز کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے اندر گہرائی میں ہیں اور ہم کبھی بھی غزہ کو نہیں چھوڑیں گے ۔ہم وہاں حفاظت کے لئے موجود ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کٹز نے مزید کہا کہ مناسب وقت کے ساتھ ، ہم شمالی غزہ میں ان بستیوں کی جگہ پر نحل چوکیوں کو قائم کریں گے۔ 
چند گھنٹوں بعد انہوں نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو انگریزی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نحل یونٹ غزہ میں صرف حفاظتی وجوہات کی بناء پر تعینات ہوں گے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی عہدیدار کاٹز کے ابتدائی تبصروں سے ناراض تھے اور اس کی وضاحت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ پٹی میں دوبارہ آبادکاری کے کسی بھی ارادے کی تردید کی ہے۔ اس سے قبل منگل کو ان کے ایک بیان سے یہ تاثر ملا تھا کہ اسرائیل مستقبل میں وہاں دوبارہ آباد کاری کرسکتا ہے،جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلسطینی علاقے سے متعلق منصوبے سے متصادم ہے۔ 
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کاٹز کے اعلان کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے بھی سراسر خلاف ہے۔ 
جب اسرائیلی میڈیا نے ان بیانات کو غزہ میں دوبارہ آبادکاری کے منصوبے کے طور پر رپورٹ کیا تو اسرائیل کاٹز نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا غزہ پٹی میں بستیوں کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں۔ 
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ میں نحل یونٹ کے انضمام کا حوالہ صرف سیکوریٹی تناظر میں دیا گیا تھا۔ رواں سال اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے امریکی حمایت یافتہ امن منصوبے کے مطابق اسرائیلی فوج بتدریج ساحلی علاقے غزہ سے مکمل انخلاء کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK