Updated: November 30, 2023, 6:02 PM IST
| Jerusalem
اسرائیل اور حماس ساتویں دن بھی غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ مغربی یروشلم میں شوٹنگ حملے میں ۳؍ افراد ہلاک جبکہ ۶؍ زخمی ہوئے ہیں۔ افریقی نیشنل کانگریس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی جبکہ چین نے اقوام متحدہ سے دو ریاستی حل کیلئے روڈ میپ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنگ بندی کے دوران فلسطینی تباہ شدہ گھر کے ملبےمیں بریڈ پکاتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
اسرائیل اور حماس ۷؍ ویں دن بھی غزہ میں جنگ بندی کیلئے راضی ہو گئے ہیں۔اس ضمن میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ یرغمالوں کی رہائی کو جاری رکھنے کیلئے اورمعاہدے کی شرائط کے تحت غزہ میں جنگ بندی جاری رہے گی۔قطر ثالث نے جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل اور حماس مزید ۲۴؍ گھنٹوں کی جنگ بندی کرنے کیلئے راضی ہو گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے بدھ کی رات اسرائیل پہنچنے اور جنگ بندی میں توسیع کے بڑھتے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھیں گے‘‘
مغربی یروشلم میں شوٹنگ ،۳؍ ہلاک ، ۶؍ زخمی
مغربی یروشلم میں شوٹنگ کے حملے کے بعد ایک خاتون سمیت ۳؍ افراد ہلاک جبکہ ۶؍ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مغربی یروشلم میں ایک بس اسٹوپ کے قریب ہونےو الے حملے کے بعدحملے میں ملوث ۲؍ مشکوک افرادپر موقع پر ہی قابو پالیا گیا تھا۔تاہم، ۶؍ زخمیوں میں سے ۲؍ افراد کی حالت نہایت نازک بتائی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقہ نے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا
افریقی نیشنل کانگریس پارٹی ( اے این سی ) نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے سیکٹروں ممبران ، این جی اوز اور سرکاری افسران نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانےکیلئے ’’قتل عام کے خلاف متحد ہو جائیں ، اب جنگ بندی کی جائے‘‘ کے نعروں کے ساتھ جوہانسبرگ کی سڑکوں پر مارچ کیا ہے۔ اس حوالے سے اے این سی کے سیکریٹری جنرل فکیلے مبالولہ یہ مارچ اسلئے اہم ہے کیونکہ یہ قتل عام کے خلاف جنگ ہے۔انہوں نے بھی غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔
ڈبلیو ایچ اونے غزہ کے ۲؍ اسپتالوں کو ایندھن پہنچایا
ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے ۲؍ اسپتالوں کو ایندھن پہنچایا ہے۔خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبر سے اسرائیل حماس کے درمیان جاری جنگ کے بعد غزہ میں ایندھن کی ترسیل کافی مشکل ہو گئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اورشراکت داروں نے شمالی غزہ کے العہلی اسپتال میں ۷؍ ہزارلیٹر جبکہ ال صحابہ اسپتال میں ۳؍ ہزار ۵۰۰؍ لیٹر ایندھن پہنچایا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ جو قافلہ ایندھن لے کر پہنچا ہے اس میں ایندھن کے علاوہ دیگر طبی امداد بھی شامل ہیں جن میں اودیات اور سرجری کٹس ہیں۔
چین نے دو ریاستی حل پر زور دیا
چین نے اقوام متحدہ سیکوریٹی کاؤنسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کیلئے ۲؍ ریاستی حل کیلئے روڈ میپ اور ٹائم ٹیبل تیار کرے۔یہ تجویز چینی وزرات خارجہ کی جانب سےپیش کی گئی ہے۔