Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھیں گے‘‘

Updated: November 30, 2023, 9:45 AM IST | Jerusalem

عالمی یوم اظہار یکجہتی برائے فلسطین کے موقع پر روس کا محمود عباس کے نام خط، ہندوستان کی اقوام متحدہ میں فلسطین کی کھل کر حمایت، مختلف ممالک میں مظاہروں کا انعقاد

People demonstrate in support of Palestine in Tunisia (Photo: Agency)
تیونیشیا میں لوگ فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ( تصویر: ایجنسی)

 ۲۹؍ نومبر کو  یوم اظہار یکجہتی برائے فلسطینی عوام  کے موقع پر بدھ کو دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ کئی لیڈران نے فلسطین انتظامیہ کو براہ راست یکجہتی کا پیغام بھجوایا تو کئی ممالک میں ان کے حق میں مظاہرے ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کی رات ہی فلسطین اتھاریٹی صدر محمود عباس کے نام ایک پیغام روانہ کیا تھا جس میں انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے اپنے عزم کو دہرایا نیز فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ 
   فلسطینی صدر محمود عباس کے نام ایک خط میں روسی صدر نے  اس بات  پر زور دیاکہ  ۱۹۶۷ء سے قبل کی سرحدوں کی بنا پر  فلسطینی ریاست کا قیام ہی  فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری موجودہ  تنازع کو ختم کرنے کی بنیادی شرط ہے۔ر وسی صدر   کا یہ مکتوب مشر ق وسطیٰ اور افریقی ممالک کیلئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے منگل کے روز صدر محمود عباس تک پہنچایا۔ خط  میں انہوں نے کہا  ہے کہ یہ خوں ریز تنازع فلسطین میں شہری آبادی کیلئے ناقابل برداشت مصائب کا باعث بن گیا ہے۔ میرا  خیال ہے کہ اب خصوصی طو ر پر  یہ بات  اہم ہو گئی ہے کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کیلئے ایک خودمختار ریاست کے قیام  کی  حمایت میں روس کے مضبوط موقف کی توثیق کی جائے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’ہم ۱۹۶۷ء کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی بیت المقدس پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھیں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل مسئلہ فلسطین کے تصفیہ   کے حصول کیلئے ایک اہم شرط سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستان کی جانب سے کھل کر حمایت 
 اس دوران  ہندوستان نےاقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی  کھل کر  حمایت کی۔ا قوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے فلسطینی شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے  عالمی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان پہلی بار ہندوستان نے یوں کھل کر فلسطین کی حمایت کی ہے۔   روچیرا کمبوج نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی جانوں کا ضیاع قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا، ’’آج ہم یہاں ایک ایسے وقت میں جمع ہوئے ہیں جب اسرائیل۔ حماس جنگ کی وجہ سے، مشرق وسطیٰ میں صورتحال مسلسل خراب ہو رہی  ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچوں کا جانی نقصان سب سے زیادہ ہوا ہے۔ یہ ایک خطرناک انسانی بحران ہے۔ ہم شہریوں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘ 
 فلسطینیوںکے حق میں مظاہرے
   یاد رہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں۱۹۷۷ء سے ہر سال یوم ا ظہاریکجہتی برائے فلسطین منایا جا رہا ہے۔ اس سال اسکی اہمیت دوگنا ہو گئی ہے کیونکہ اسرائیل نے بڑی سفاکی سے غزہ میں معصوم بچوں اور مریضوں کو ہلاک کیا ہے۔  اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں پہلے ہی فلسطینیوں کی حمایت میںاحتجاج ہو رہا ہے۔ بدھ کو اس مخصوص دن  بطور خاص مظاہروںکا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں  جمعیۃ علماء، جماعت اسلامی اور  فلسطین فائونڈیشن پاکستان سمیت مختلف تنظیموں نے متحدہ طور پر  فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علما  کے نمائندوں نے کہا کہ ’’ وہ احمق ہیں جو ۲؍ ریاستی فارمولے کی بات کرتے ہیں۔ پورا فلسطین وہاں کے عوام کا ہے اسرائیل غاصب ہے۔ اسے وہ زمین چھوڑ کر جانا ہوگا۔‘‘  ہندوستان میں نئی دہلی میں مختلف عرب ممالک کے سفیروں نے مشترکہ طور پر یوم یکجہتی منایا۔ اس موقع پر فلسطین کے سفارتخانے میں جمع ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر حملے کی مذمت کی گئی۔  اسی طرح کے انعقاد ، ایران اور جنوبی افریقہ میں بھی کئے گئے۔ بعض تصاویر تیونیشیا سے بھی آئی ہیں۔ وقت کے تفرق کے سبب  یورپ میں منعقد ہونے والی تقریبات کی تفصیل حاصل نہیں ہو سکی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK