Inquilab Logo

آکسفیم کا اسرائیل پر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بننے کا الزام

Updated: March 18, 2024, 3:35 PM IST | Jerusalem

آکسفیم نے اسرائیل پرغزہ میں جنگ کے دوران عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا ارادہ انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بننے کا الزام عائد کیا۔ آکسفیم کے مطابق اسرائیل نے عالمی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ غزہ میں شہریوں کی حفاظت کی اپنی قانونی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکامیاب ہوا ہے۔

Aid trucks stationed at the border. Photo: INN
سرحد پر تعینات امدادی ٹرک۔ تصویر: آئی این این

آکسفیم نے اسرائیل پر غزہ میں جنگ کے دوران عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا ارادہ انسانی امداد کی رسائی کو روکنے کا الزام عائد کیا۔ اس ضمن میں غیر حکومتی ادارے نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل نے منظم طریقے سے اور جان بوجھ کر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ناممکن بنادی ہے جبکہ فلسطینی خطے میں کسی بھی بامعنی انسانی ردعمل کو کمزورکیا ہے۔
آکسفیم نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے جنوری میں عالمی عدالت کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کو ممکن بنانے کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ محصور خطے میں شہریوں کی حفاظت کی اپنی قانونی ذمہ داری کو نبھانے میں بری طرح ناکامیاب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کے بچوں میں رونے تک کی سکت نہیں رہ گئی ہے: یونیسف
 اس ضمن میں ادارے کے مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر سیلی ابیل خلیل نے بتایا کہ عالمی عدالت کے احکام کے بعد اسرائیل کو اپنا طریقہ کار تبدیل کرناچاہئے تھا لیکن اس کے بعد سے غزہ میں حالات مزید ابترہو گئے ۔اسرائیلی انتظامیہ نہ صرف یہ کہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے عالمی برادری کی جدوجہد کو آسان بنانے میں ناکامیاب ہوئی ہے جبکہ وہ خود ہی غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔ہمارا ماننا ہے کہ اسرائیل اس نسل کشی کو روکنے کیلئے کسی بھی طرح کے اقدامات کرنے میں ناکامیاب ہوا ہے۔

غزہ کے حالات قیامت خیز ہیں: آکسفیم
انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کے تعلق سے کہا کہ بے جا اور لاحاصل تفتیش تقریباً ۲۰؍ دنوں سے امدادی ٹرکوں کے محصور خطے میں داخلےمیں رکاوٹ بن گئی ہے۔ اسرائیلی حکام من مانی طور پر ’’دوہری استعمال‘‘ کی اشیاء کو مسترد کرتے ہیں ۔ ان میں شہری سامان جیسے کہ ممکنہ فوجی استعمال بیک اپ جنریٹر اور ٹارچ شامل ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے مسترد کئے جانے والی اشیاء کی فہرست حد سے زیادہ بڑھی اورکبھی نہ تبدیل ہونے والی ہے۔انہوں نے دہرایا کہ اسرائیل نے آکسفیم کی جانب سے بھیجے جانے والےواٹر بیگس اور واٹر ٹیسٹنگ کیٹس بھی مسترد کئے تھے اور اس کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی تھی۔
آکسفیم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی کارکنان اور انسانی امداد کے قافلے پر حملہ کرنے پر ملامت کا اظہار کرتے ہوئے ، غزہ ، خاص طور پر شمالی غزہ، میں امدادی عملے کے داخلے کیلئے لگائی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ آکسفیم نے نشاندہی کی کہ غزہ میں فروری میں ۲؍ ہزار ۴۷۸؍ ٹرک داخل ہوئے تھے۔ادارے کے مطابق غزہ کی ۷ء۱؍ ملین آبادی، جو مکمل آبادی کا ۷۵؍ فیصد ہے، بھکمری کا شکار ہو سکتی ہے۔غزہ کے حالات قیامت خیزہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK