Inquilab Logo

غزہ جنگ: روس اور چین نے سیکوریٹی کاؤنسل میں امریکہ کا مسودہ ویٹو کردیا

Updated: March 22, 2024, 9:08 PM IST | Washington

آج اقوام متحدہ (یواین) کی سیکوریٹی کاؤنسل میں روس اور چین نے امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی، یرغمالوں کی رہائی اور انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے پیش کئے جانے والے مسودے کو ویٹو کردیا۔ سیکوریٹی کاؤنسل میں روس کے نمائندے ویسلی نبینزیا نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو روکنے کیلئے کچھ بھی نہیں کررہا ہے ۔ روس نے واشنگٹن پر طنز کیا کہ امریکہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی کی مانگ کر رہا ہے جب وہاں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے۔

Security Council meeting. Image: X
سیکوریٹی کاؤنسل کی میٹنگ۔ تصویر: ایکس

روس اور چین نے اقوام متحدہ( یو این)سیکوریٹی کاؤنسل میں امریکی کی جانب سے پیش کئے گئے مسودے کو ویٹو کر دیا گیا ہے۔ ماسکو نے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن ’’دوہرا معیار‘‘ اختیار کر رہا ہے اور وہ اسرائیل پرزور نہیں ڈال رہا ہے۔ خیال رہے کہ روس اور چین نے امریکہ کے اس مسودے کو ویٹو کیاہے جس میں امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کی مانگ کی تھی۔
سیکوریٹی کاؤنسل میں روس کے نمائندے ویسلی نبینزیانے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو روکنے کیلئے کچھ بھی نہیں کر رہا ہے ۔ روس نے واشنگٹن کا مذاق اڑایا کہ امریکہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی کی مانگ کر رہا ہے جب وہاں سب کچھ تباہ ہو گیا ہے۔امریکہ دوہرا رویہ اختیار کر رہا ہے۔
انہوں نے امریکہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مسودہ سیاسی طور پر پر ہے۔ اس کامقصد صرف ووٹوں کے ساتھ کھیلنا اور غزہ میں جنگ بندی کو ایک ہڈی کے طورپر استعمال کرنا ہے۔ یہ مسودہ اسرائیل کے استثنیٰ کو یقینی بنائے گا جس کا ذکر مسودے میں بھی نہیں کیا گیا ہے۔

یہ مسودہ جنگ بندی کو جاری مذاکرات سے جوڑتا ہے، جس کی قیادت قطر نے امریکہ اور مصر کی قیادت سے کی تھی تا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔
سیکوریٹی کاؤنسل میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس نے چین اور روس کے ویٹو کو نہ صرف مذموم بلکہ کم اہمیت کا حامل قراردیا۔انہوںنے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ روس اور چین نے امن قائم کرنے اور بامعنی طریقے سے انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK